کیا کوئی وحشی اور آ پہنچا یا کوئی قیدی چھوٹ گیا
قطر والے چاچو کا بیاہ تھا۔ ہر طرف رونق ہی رونق۔ سب اتنے خوش تھے کہ دن بھر ڈانٹ ڈپٹ کھانے والے نگوڑے پرویز کی بھی موجیں تھیں۔ موجیں کیوں نہ ہوں گھر کا سب سے لاڈلا بیٹا پورے سات سال بعد پردیس سے لوٹا تھا۔ بیاہ ہونا تھا نا۔ ویسے بیٹے کے لئے دلہن ڈھونڈنا بھی کسی مہم سے کم نہیں اور جب بیٹا لاڈلا اور دو پیسے کمانے لائق ہو سو تو مانو جوتیاں گھس ہی جاتی ہیں
Read more
