بدلتا وقت اور آج کا استاد

اساتذہ کی قابلیت، ان کی مہارت و علم پر شکایت کرنے سے پہلے ان کو دی گئی، تربیت، مراعات اور ان کی زندگی کے دیگر مسائل کو سمجھنا ضروری ہے۔ ایک غریب استاد، بچوں کو غریب زندگی کے تجربے بتائے گا۔ اس کی زیادہ تر گفتگو اور انہی موضوعات پر ہو گی، جن سے وہ روز نپٹتا ہے۔ ایک خوش حال اور صحت مند استاد، بچوں کے ذہن میں اسی طرح کی زندگی کے امکانات بٹھائے گا اور ان پہلووں پر بحث کرے گا، جو وہ خود جی رہا ہے۔

آج معاشرہ، ٹیکنالوجی اور جدیدیت میں مکمل طور پر جکڑ چکا ہے۔ استاد کے لئے اپنی عزت و تکریم والی جگہ بچائے رکھنا، روز ایک نیا چلینج ہے۔ بچے چوں کہ جلدی سیکھتے ہیں اور اسکول کے باہر بھی سیکھتے ہیں، تو ان معلومات کی بنیاد پر استاد کے لئے ایک چیلنج ثابت ہوتے ہیں۔ اب شاید شروع والی کلاسوں میں تو استاد، ایک استاد ہی رہتا ہے، جہاں بچوں کی بالکل نئی چیزوں سے روشناس کرتا ہے، لیکن اس کے بعد استاد ایک سہولت کار تو بن سکتا ہے، لیکن روایتی استاد والی شخصیت کے ساتھ چلنا بڑا چیلنج ثابت ہوتا ہے۔

Read more

”یہ صرف ایک مذاق ہے“ کہنا بند کرو۔

اقوامِ متحدہ کے ذیلی ادارے برائے خواتین یا یو این وومن نے جب رواں مہینے پاکستان کی شوبز شخصیات کے ساتھ ملکر جہیز بند کرومہم کا آغاز کیا تو شاید ہی مہم کو ترتیب دینے والے عہداداروں نے مہم کے ممکنا رِسک میں یہ بات درج کی ہو کہ جب یہ مہم انٹرنیٹ پر جائے گی تو اس کے ساتھ کیا، کیا ہوسکتا ہے اور کس طرح کا عوامی ردِعمل آسکتا ہے۔ پاکستان میں یہ کوئی پہلی مثال نہیں جس

Read more