امن و برابری کی متلاشی روحیں اور مجمع گیر مسیحا
اوریا صاحب، ایم ٹی جے، جملہ جید علماء کرام اور سیاسی و اشرافیائی طبقات ہمارے سماج کے وہ چند ہیں، جنہوں نے ساری زندگی ایک پر تعیش زندگی بسر کی۔ انہوں نے کبھی رات کی تاریکی میں ایک دوسرے سے چھپ کر روتے رشتوں کو محسوس نہیں کیا۔ چوکوں، چوراہوں، گلی محلوں، دفتروں، تھانوں اور کچہریوں میں کبھی تذلیل برداشت نہیں کی۔ ان کی زندگی رنگوں کا مجسم نمونہ ہے، وہ صبر کر سکتے ہیں، برداشت بھی شاید کرتے ہوں۔
Read more
