سیاست اور بدزبانی

سیاست اور بدزبانی کا شاید چولی دامن کا ساتھ ہے۔ جب سے ہوش سنبھالا سیاست دانوں کو ایک دوسرے کے خلاف زہر اگلتے ہی دیکھا، ہاں جب حکومت یا اپوزیشن میں اپنے کسی مفاد میں اکٹھے ہونا ہو تو اور بات ہے۔ پھر سارے اختلافات ایک طرف رکھ کر یوں گلے لگتے ہیں کہ جیسے جنموں کے بچھڑے ملے ہوں۔ مخالفت ہو تو ”سڑکوں پر گھسیٹوں گا“، ”چپڑاسی بھی نہ رکھوں“، ”یہودی ایجنٹ“، ”ملک و قوم کے لئے خطرہ“ اور ”قاتل لیگ“ کے نعرے اور جب ضرورت پڑے تو ایسے ملیں کہ جس کے لئے شاعر نے کہا ہے کہ، ”لگ جا گلے کہ پھر یہ حسیں رات ہو نہ ہو۔ “

Read more

جنوبی افریقہ سیریز میں یاسر شاہ کا کردار

پاکستان نے اپنے دورہ جنوبی افریقہ کا آغاز جنوبی افریقہ انویٹیشن الیون کے خلاف تین روزہ میچ میں فتح کے ساتھ کر لیا ہے۔ میچ کی خاص بات پہلی اننگ میں اظہر علی اور بابر اعظم کی سنچریاں اور دوسری اننگ میں امام الحق اور حارث سہیل کی نصف سنچریوں کے ساتھ ساتھ محمد عامر…

Read more

بسنت میلہ کا انعقاد

بسنت کا تہوار بھارت اور پاکستان دونوں جانب کی پنجاب ریاستوں میں مقبول ہے۔ یہ تہوار تاریخی طور پر راجا رنجیت سنگھ کے دور میں بہار کا خیرمقدم کرنے کے لیے منائی جاتی تھی۔ بسنت کے موقع پر دھاتی دھاگوں کے استعمال سے بعض ہلاکتوں کے باعث پاکستانی پنجاب میں پچھلے بارہ سال سے بسنت کے تہوار اور اس موقع پر پتنگیں اڑانے پر پابندی عائد دی تھی جسے گزشتہ روز ختم کر دیا گیا ہے۔ پنجاب حکومت کے بسنت منانے کے اعلان سے نوجوانوں میں تو اس فیصلے سے خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے لیکن کیا بسنت فیسٹیول اتنا ضروری ہے کہ اس کے لئے انسانی جانوں کی قربانی دی جائے؟ پنجاب حکومت کو حتمی فیصلہ لینے سے پہلے چند امور کا تفصیلی جائزہ لینا چاہیے۔

Read more

پاکستان سپر لیگ کی چھٹی ٹیم: ملتان سلطان

’ملتان سلطان‘ پاکستان سپر لیگ کی چھٹی اور سب سے مہنگی ٹیم، وسیم اکرم ٹیم ڈائریکٹر، ٹام موڈی ہیڈ کوچ، شعیب ملک کپتان، اور کمار سنگا کارا، کرس گیل، کیرن پولارڈ، احمد شہزاد، سہیل تنویر، جنید خان، عمران طاہر، عمر گل اور محمد عرفان جیسے کھلاڑی۔ ’ملتان سلطان‘ پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں چھٹی اور سب سے مہنگی ٹیم، جس نے ڈرافٹ میں اتنے بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کر کے باقی ٹیموں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔ پہلے چھہ میچز میں صرف ایک شکست اور چار کامیابیوں کے بعد کون سوچ سکتا تھا کہ یہ ٹیم ’پلے آف‘ تک بھی نہ پہنچ پائے گی، لیکن اگلے چار میچز میں شکست نے ملتان سلطان کو ’پلے آف‘ کی دوڑ سے باہر کھڑا کیا۔

Read more

پاکستان سپر لیگ اور کراچی کنگز

کراچی کنگز، پاکستان سپر لیگ کی دوسری ناکام ترین ٹیم کو 31 میں سے 12 میچز میں فتح سمیٹ پائی اور 18 میں شکست کا سامنا کیا۔ اب تک کھیلے جانے والے تینوں ٹورنامنٹس میں پلے آف میں پہنچی مگر وجہ کراچی کنگز کی بہتر پرفارمنس نہ تھی بلکہ لاہور قلندرز کی تھوڑی زیادہ ابتر…

Read more

پاکستان سپر لیگ اور لاہور قلندرز

پاکستان سپر لیگ کا آغاز 2016 میں ہوا اور اب تک اس کے تین ایڈیشن ہو چکے ہیں۔ فروری مارچ میں کھیلے جانے والے چوتھے ایڈیشن کے لئے پلئر ڈرافٹ 20 نومبر کو اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔ جس کے ساتھ ہی ٹیموں کی طاقت اور کمزوریوں کے بارے میں بحث اور متوقع نتائج پر بحث شروع ہو گئی۔ پاکستان سپر لیگ اس بار بھی چھ ٹیموں پر مشتمل ہو گا اور آج کی ہماری ٹیم لاہور قلندر ہے۔

Read more

سوشل میڈیا یوزرز کی اخلاقی گراوٹ

”شعیب بھائی افسوس ہے مجھے آپ پر اگر تصویر بنانی ہی ہے تو کم از کم اپنی بیوی کو کپڑے تو ڈھیلے پہنا دیں، وہ عورت ہو کر بے شرم ہے اور آپ مرد ہو کر غیرت مند نہیں ہو، دونوں کی جوڑی اچھی ہے۔ “ ”اسے دیکھو تو، شرم آنی چاہیے، اوپر سے گندے…

Read more