یوں تو سکردو شہر سے قریب تر ہونے کے باؤجود حلقہ دو کے تمام علاقے مسائل کے شکار ہیں جوکہ حلقہ حد سے زیادہ بڑا ہونے کے ساتھ آبادی کی تناسب میں اضافے کی وجہ سے ہے دوسری بات باربار عوامی ووٹ سے اقتدار میں آنے والوں کی عدم توجہی یاپھر ان کی ناکامی کی وجہ بھی ہوسکتی ہے۔ چند دنوں پہلے سوشل میڈیا کی توسط سے شغرتھنگ کے چند باشعور افراد سے رابطہ ہوا جو ایک منظم انداز میں علاقے کی تعمیر و ترقی میں مصروف عمل ہیں۔ستقچن اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے نام سے ایک سماجی تنظیم ہے جس کے کارکن ملک کے مختلف شہروں میں مقیم ہیں۔ کراچی میں مقیم تنظیم کے ذمہ داروں نے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیاچونکہ میں بھی ایسے ہی لوگوں کی تلاش میں رہتا ہوں جو کسی سماج کی تعمیر وترقی میں مصروف ہو، اس لیے پہلی ہی فرصت میں ان سے ملاقات کو اپنے لیے غنیمت جانا اور انہیں ملاقات کے لیے دعوت دی۔ ملاقات میں کافی شکوہ شکایت سننے کو ملا۔ ایک طرف سے ان کو تسلی دینے کی کوشش کی کہ حلقہ بڑا ہونے کی وجہ سے سب کا یہی صورت حال ہے۔
Read more