قراقرم کے پہاڑوں میں واقع نمکین پانیوں کی ایک جھیل

گلگت بلتستان کے مرکزی شہر گلگت سے 144 کلومیٹر کے فاصلے پر گلمت کا مشہور اور خوبصورت مقام واقع ہے۔ گلمت سے تقریباً اڑھائی کلومیٹر آگے قراقرم ہائی وے پرحسینی نامی مقام واقع ہے جو دریائے ہنزہ پر تعمیر کردہ معلق پل کی وجہ سے مشہور ہے۔ حسینی گاؤں سے ایک راستہ صاف اور شفاف…

Read more

موسم سرما میں وادی نیلم کی سیر

”آپ کی وادی بہت خوبصورت اور قدرت کے دل کش رنگوں سے بھر پور ہے۔“ نصر بھٹی صاحب نے ارد گرد نظر دوڑاتے ہوئے کہا۔اس وقت ہم پھلاوائی میں محترم خرم جمال صاحب کے مہمان تھے۔ یہ جولائی کا مہینا تھا اور موسم گرما میں وادی نیلم کا حسن اپنے جوبن پر ہوتا ہے۔ کوہسار سبز چادر اوڑھ لیتے ہیں۔ دریائے نیلم کے پانی آپے سے باہر ہو جاتا ہے اور سیاحوں کی بڑی تعداد کی وجہ سے یہ ویرانے آباد ہو جاتے ہیں۔”جی ہاں بھٹی صاحب! آپ کی بات صد فی صد درست ہے لیکن آپ کو ان مشکلات کا اندازہ نہیں جن کا سامنا ہم چند ماہ بعد کرنے والے ہیں۔ موسم سرما کی برف باری شروع ہوتے ہی یہ آباد مقامات ویران ہو جائیں گے جہاں ما سوائے مقامی حضرات کے کوئی ذی روح نظر نہیں آئے گا۔ وادی کی واحد سڑک بھاری برف باری کے باعث بند ہو جائے گی۔ لوگ اپنے گھروں میں محصور ہو جائیں گے۔ اشیائے ضرورت کا حصول دشوار ترین ہو جائے گا۔ آپ تو چند دن بعد واپس چلے جائیں گے اور اگلے موسم گرما کا انتظار کریں گے۔ اگر آپ ہماری مشکلات کا اندازہ کرنا چاہتے ہیں تو کبھی موسم سرما میں بھی نیلم آئیں۔“

Read more