کراچی طیارہ حادثہ: آخری لمحات میں کیا کچھ ہو رہا تھا؟ اہم سوالات اور ان کے ممکنہ جوابات

آخر ایک پائلٹ کیوں اپنی موت کا سامان کرے گا؟ مشین خراب بھی تو ہو سکتی ہے؟ یہ اور اِن جیسے دیگر ان گنت سوالات دنیا بھر میں پی آئی اے کے طیارے کو کراچی میں پیش آنے والے حادثے کے بعد کیے جا رہے ہیں۔ اس حادثے میں عملے کے اراکین سمیت 97 افراد ہلاک جبکہ دو افراد زخمی ہوئے تھے۔ ان سوالات کا محور تین اشخاص ہیں: حادثے کا شکار ہونے والے طیارے کے کیپٹن سجاد گل، فرسٹ

Read more

کیا ایک ‘اسرائیلی طیارە’ واقعی پاکستان آیا تھا؟

سوشل میڈیا پر ایک مبینہ اسرائیلی طیارے کی اسلام آباد آمد کی خبر گرم ہے اور اس پر مختلف چہ مگوئیاں ہو رہی ہیں۔ کئی لوگ سوالات بھی پوچھ رہے ہیں جن میں نامور صحافی بھی شامل ہیں۔ جیو نیٹ ورک سے منسلک صحافی طلعت حسین نے سوال کیا کہ ‘‏اسرائیلی طیارے کی پاکستان آمد اور مبینہ مسافر کی واپسی کی خبر سوشل میڈیا پر پھیلتی جا رہی ہے۔ سرکار کو اس کی وضاحت کرنی ہے۔ اقرار یا انکار۔ خاموشی

Read more

بنی گالہ تک وزیراعظم کے ہیلی کاپٹر کا کتنا خرچ؟

احتساب میرے سے شروع ہوگا اور پھر میرے سے نیچے جائے گا: عمران خان پاکستانی سوشل میڈیا پر وزیرِاعظم عمران خان کی کفایت شعاری کے حوالے سے زوروشور سے بحث جاری ہے۔ گذشتہ دنوں بنی گالہ میں عمران خان کے ایک ہمسائے نے سوشل میڈیا پر وزیرِاعظم کے زیرِاستعمال ایک ہیلی کاپٹر کی ویڈیو شیئر کی جس میں یہ لکھا گیا کہ یہ ہیلی کاپٹر آج کل بنی گالہ وزیرِاعظم کو لانے اور لے جانے کے لیے آتا جاتا ہے۔

Read more

لندن سے بدلے ہوئے پاکستان تک سفر کی روداد

توقع یہ تھی کہ ن لیگ کا شیر اپنی گرج دکھائے گا مگر شیر خاموشی سے ایک وی آئی پی راستے سے ہیتھرو ایئرپورٹ پہنچا اور استقبال کے لیے آئے ہوئے کارکن انتظار ہی کرتے رە گئے۔ اگرچہ مایوس کارکنوں نے بہادری سے کہا کہ قائد کی سکیورٹی کی خاطر وہ دیدار کے بغیر ہی چلے جائیں گے مگر ان کے چہرے کی مایوسی عیاں تھی۔ اوپر سے اُن کے سینے پر مونگ دلنے پاکستان تحریک انصاف کے کارکن آگئے

Read more

’بہتر ہو گا پوری ن لیگ کو ایک ہی بار نااہل کر دیا جائے‘

مسلم لیگ ن نے اپنی انتخابی مہم کا آغاز کراچی سے کیا سوشلستان میں چاند نواب کی واپسی، اور اس بار چاند نواب پان کے پیچھے پڑے ہیں یا پان اور کراچی کے۔ خیر آپ ان کی وائرل ویڈیو سوشل میڈیا پر دیکھ سکتے ہیں۔ دوسری جانب پاکستان میں انتخابات ہوں یا نہ ہوں ان سے قبل ایک سرکس لگا ہے اور میڈیا کی ڈبل دیہاڑی چل رہی ہے۔ فلاں نااہل ہو گیا، فلاں کے کاغذات نامزدگی مسترد اور فلاں

Read more

یہ گھریلو عورت کیا ہوتی ہے؟

لوگوں کو سمجھ نہیں آ رہی کہ ن لیگ کے ساتھ ہوا کیا ہے۔ کس کی بات سمجھیں اور کس بات کو رد کریں۔ کیا عابد شیر علی اور رانا ثنا اللہ کے ورژن کو ن لیگ کا ورژن سمجھیں یا پارٹی کے صدر شہباز شریف کی معافی کو جس کے بعد بھی سلسلہ تھما نہیں۔ اور بات یہیں ختم نہیں ہوتی پاکستان کی سیاسی جماعتوں کے بعض رہنماؤں کا خواتین کے بارے میں بات کرنے کا ٹریک ریکارڈ تہذیب

Read more