صدیقہ آپا سے ایک ملاقات

مشیت ایزدی کے سامنے سر جھکاتے ہوئے خاک میں تو سب ذی روحوں کو جانا ہی ہے لیکن سونا کہلانے والی اس عورت کی خوش نصیبی میں، اس کے خوش اخلاق اور بلند مرتبہ ہونے میں کیا شک رہ جاتا ہے جس کا شوہر نامدار، اس کا رفیق زندگی اس کے بارے میں ایسے کلمات کہے۔ اللہ اللہ۔ رب العزت صدیقہ آپا کو غریق رحمت کرے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام سے نوازے۔ آمین

میں صدیقہ آپا سے صرف ایک با ر ملی۔ اور وہ بیٹھک دل پر نقش ہو گئی۔ قریباً پانچ برس قبل ایک مشاعرے میں پہلی بار ان سے بالمشافہ ملاقات ہوئی۔ میں خاموش ایک طرف کو بیٹھی تھی جب وہ تشریف لائیں۔ کیا شاعرات، کیا نامور شعرا حضرات سب اٹھ اٹھ کر ان کو سلام پیش کرنے کو آئے۔ انہوں نے کمال شفقت سے سب کے سلام کا جواب اور دعائیں دیں۔ اور کم نصیبی دیکھیے کہ مجھے نہیں معلوم کہ یہ محترم ہستی کون ہیں؟ بالآخر ہمت کر کے پاس گئی سلام پیش کیا۔

Read more