عید ایثار مبارک ہو

معاشی استحکام کی صورتحال ناپید ہے اور افراط زر پر قابو کرنے کے لئے کوششیں نہیں دی گئیں اور سبسڈی کے ڈھکوسلے سے عوام کو سیر کیا جاتا ہے لیکن ہم یہ بھول جاتے ہیں کہ یہ حل نہیں ہوتی۔ مویشیوں کی خرید و فروخت کا سلسلہ جاری و ساری ہے بیوپاریوں اور خریدار کے درمیان اٹکھیلیاں اور بحث مباحثہ کے سیشن چلتے ہیں بیوپار کو مان ہوتا ہے کہ اس نے جانور اتنی جدوجہد کر کے پالا ہے لہٰذا

Read more

روسی تیل اور ہماری خوش فہمیاں

یہ 2019 ء کی بات ہے جب اس وقت کے وزیراعظم بشریٰ بی بی کے ناراض شوہر اور سلمان کے والد نے عوام کو ایک نئی ٹرک کی بتی دکھائی تھی اور انتہائی مہارت سے یہ ظاہر کیا تھا کہ جیسے پاکستان میں تیل کے تمام ذخائر منظرعام پر آنے ہی والے ہیں اس لئے خوشخبری کا انتظار کریں لیکن ماہرین یہ جانتے تھے کہ یہ صرف توجہ ادھر ادھر کرنے کی ایک کوشش تھی۔ اس ہی طرح روس سے

Read more

بپر جوائے اور موسمیاتی تبدیلی خطرے کی گھنٹی!

لرزہ خیز موجوں والا سمندری طوفان بڑی تیزی سے اپنی منزل کی جانب گامزن ہیں۔ قرائن یہ دعویٰ کر رہے ہیں کہ کراچی سے 490 کلومیٹر کی دوری پر ہے۔ فی الحال، سرخیوں کے مطابق بپرجوئے نامی طوفان برصغیر میں بڑھ رہا ہے۔ بھارت اور پاکستان کے ساحلی علاقوں کو اس طوفان کا خدشہ لاحق ہے۔ موسمیاتی محکمہ کے مطابق یہ سمندری طوفان بہت تیز رفتار ہواؤں کے ساتھ ڈیڑھ سو کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے حرکت کر رہا

Read more

ہچکولے کھاتی ہوئی پاکستانی معیشت کس سمت جا رہی ہے؟

پاکستان 368 بلین ڈالر کی معیشت ہے جو کہ اس وقت نامساعد حالات سے دوچار ہے۔ ملک میں وفاداریاں بدلنے کا ایک بھونچال آیا ہے اور ان کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ جھٹکے کھا رہی ہے۔ انویسٹمنٹ کرنے والے مختلف اشکالات کا شکار ہیں کہ کب ملک کی مجموعی صورتحال بہتری کی جانب گامزن ہوگی۔ جی ڈی پی 0.29 پر آ چکی ہے۔ آئی ایم ایف ڈیل دیگر قرض اتارنے کے لئے اس وقت ناگزیر ہو چکی ہے۔ ڈالر کو

Read more

افغانستان سے امریکی افواج کا مکمل انخلا

طالبان رہنما خواتین کے بارے میں پالیسیوں میں اعتدال، انسانی حقوق کا احترام کرنے اور حکومت کے لیے کام کرنے والوں کو عام معافی دینے کے بارے میں عوامی بیانات دے رہے ہیں۔ طالبان اپنی حکومت قائم کر چکے اور امریکی اور نیٹو فوج کا 2014 ء سے انخلا ء کا منصوبہ پایہ تکمیل کو پہنچا۔ میں پہلے بھی کہہ چکا اور اب بھی کہہ رہا ہوں کہ جو طالبان بمقابلہ  امریکا کی رٹ لگائے ہوئے ہیں انہیں یہ سمجھنے

Read more

رمضان میں ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری پھر عروج پر؟

پاکستان اس وقت ایک ایسے نازک دور سے گزر رہا ہے جب مہنگائی نے ہر طبقے کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے معیشت کا پہیہ جام ہو کر رہ چکا ہے۔ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ حکومتی مشینری افراط زر کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہو چکی ہے اور ساکت و جامد دکھائی دیتی ہے۔ مہنگائی کے بھونچال کو کم کرنے کے لیے کوئی نظم و نسق قائم نہیں کیا جا سکا ہمارے وزیر اعظم کا یہ ریکارڈ بن چکا جس چیز پر ایکشن لیتے اس کا بحران مزید بڑھ جاتا ہے اور اس کے دام میں مزید اضافہ دیکھنے میں آتا ہے۔

Read more

ڈھولکی اور اس کی رونق!

نوجوان لکھاری ظاہر محمود بہت اچھے تخلیق کار ہیں ان کی پہلی کتاب ڈھولکی پر پہلے شدید مصروفیت میں بات کرنا شروع کی جو کہ ادھوری رہ گئی ان کو گِلہ بھی رہا کہ جائزہ نہیں لیا گیا اور ان کی کتاب پر سیرحاصل بات نہ کی گئی۔ کسی کے لئے یہ بڑی خوشی کا مقام ہوتا ہے جب وہ اتنی کم عمری میں صاحب کتاب ہوجائے اور ادب بھی ایسا تخلیق کرے جو اس کی انفرادیت میں اپنی ایک

Read more

صیہونی قوتوں کے نرغے میں پستے فلسطینی

ڈونلڈ ٹرمپ کو انتہائی متنازع سی آئی اے ڈائریکٹر مائیک پومپیو وزیر خارجہ بنانا پڑا ٹرمپ کا خاصہ ہے کہ جس سے اختلاف کرتے ہیں اسے ہی اپنی چھتر چھایہ میں رکھ لیتے ہیں۔ امریکہ کے صدرڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیوڈ فرائڈ مین کو اسرائیل میں امریکہ کا نیاسفیر مقرر کرکے، اپنے اسلام مخالف ایجنڈے کی سمت اپنا پہلا قدم بڑھا دیاتھا۔ یہ تقرری کرتے وقت مسٹر ٹرمپ نے مشرق وسطی میں قیام میں امن کی کوششوں کومزید تیز کرنے کی

Read more

وہ جو ہم میں تم میں ہمیشہ کی بے قراری ہے

پاکستان وجود میں آنے کے بعد کڑا وقت وہ تھا جب پہلے وزیراعظم لیاقت علی خان نے یہ طے کرنا تھا کہ امریکہ کا دورہ کروں یا روس کا۔ روس کا دورہ شیڈول ہونے کے بعد منسوخ کر کے لیاقت علی خان نے امریکہ کا دورہ کیا۔ یہ پاک امریکی اتحاد کی شروعات تھی۔ جس کے بعد ایوب خان کی دورِ حکومت میں پاکستان کو بے مثال پذیرائی ملی جو جنرل ضیاء کے آخری ایام کے دورِ صدارت تک قائم

Read more

بیورو کریسی میں تبدیلی کی لہر

حق گوئی بے باکی کو پسند کیا گیا ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ بے لاگ بھی رہا جانا ضروری ہے انسان کو یکتا عمل پر کاربند رہنے کی تحریص ملے یہ بھی حوصلہ افضاء بات ہے لیکن ہم سچ بیانی کو تمام تر خطرات کا خدشہ مول لے کر جاری رکھنے کی جسارت اس لئے نہیں کر سکتے کہ ہر کسی کا کوئی اپنا ہے ایک فیملی بیک گراوٗنڈ ہے ایک کلیہ ہے ایک ضابطہ ہے جس کے تحت

Read more