گملا: جو گرے ہی نہیں وہ ٹوٹے کیسے؟

فجر کی نماز کے بعد لان میں تھوڑی چہل قدمی کے لئے گیا کہ اس دوران ایک صاحب نے لان میں آ کر پانی کی پھوہار سے لان کی ترو تازگی میں اضافہ کی خوبصورت کوشش شروع کی۔ اس کاوش سے ہریالی کی چمک دوبالا ہوئی۔ ہواؤں کی ٹھنڈک مشام جاں کو معطر کرتی اور روح کی تسکین کا باعث بنتی چلی گئی۔ کچھ دیر چہل قدمی کے بعد قریب ہی موجود ٹھنڈے پانی کے کولر سے ایک گلاس پانی

Read more

ویری فیکیشن

نظامِ کائنات میں انوکھے اور سُچے قوانین، روز ازل سے کار فرما ہیں۔ ان قوانین کا فہم و ادراک ہر کس و ناکس کو حاصل ہونا محال ہے، ہاں کچھ صاحبانِ بصیرت کی رسائی ان رموز و اسرار تک ضرور ہوا کرتی ہے۔ ضروری نہیں کہ یہ راز ہائے سر بستہ انتہائی گنجلک وادیوں میں سرگردانی سے میسر آئیں بلکہ یہ موتی بسا اوقات انسان کی مٹھی میں ہوتے ہیں مگر اکثریت اس درِ دزدِ حنا کی بجائے دوسروں کے

Read more