باسودے کی مریم ”۔ نوتاریخی پڑھت

”باسودے کی مریم“ اسد محمد خان کانمائندہ افسانہ ہے، جوسب سے پہلے ”فنون“ میں شائع ہوا۔ ان کاپہلا افسانوی وشعری مجموعہ: ”کھڑکی بھرآسمان“ جب 1982 میں منصئہ شہود پرآیاتومذکورہ افسانہ اس مجموعہ کی زینت بنتاہے۔ ”باسودے کی مریم“ ویسے توایک کرداری افسانہ ہے جومریم نامی آیا، جسے ”انابوا“ کہاجاتا ہے، کے گردگھومتاہے۔ مریم جوسلیقہ شعار،…

Read more

”جوٹھن“ اور دلت ڈسکورس

مابعد نوآبادیات کے ہندوستانی ڈسکورس میں ”دلت“ کی اصطلاح ایک خاص اہمیت کی حامل ہے۔ دلت قدیم نوآبادیاتی، استحصالی و استعماری طاقتوں، برہمن واد اور مذہبی قوتوں کے خلاف ایک مضبوط مزاحمت کا نام ہے، جو زمین ذادوں کی طرف سے حملہ آوروں استحصالی و استعماری اور مذہبی قوتوں کے خلاف ایک مضبوط آواز کے طور پر سامنے آئی ہے۔دلت ایک پہچان کا نام ہے، جو ظلم اور برہمن واد کے خلاف کھلی بغاوت ہے۔ دلت کے معنی مظلوم کے ہیں، یہ نام ہندوستان کے اس مظلوم، ذات پات اور طبقاتی تفریق کے نظام میں جکڑے اور استحصالی طبقے کی چیرا دستیوں میں پسے اس مظلوم طبقے نے اپنے لیے خود چناہے۔ اس نام کو اعلٰی ہندو طبقوں نے اپنی ذات اور ناموس پر حملہ قرادیا ہے، ہندوستان کے آئین میں ان کے لیے ”شیڈولڈ کاسٹ“ کا نام چنا گیاہے اور اسی کو استعمال کرنے کی سختی سے تاکید کی گئی ہے۔

Read more

دہشت گرد سے گوتم بدھ کی ملاقات

”انگلی مالا کی کہانی“ پالی زبان کی وہ کتھا ہے جسے آصف فرخی نے اردو کے قالب میں ڈھالا ہے۔ یہ ایک ایسے فرد اور سماج کی کہانی ہے جو صرف اور صرف پاور (طاقت) کو مانتا ہے۔ ”انگلی مالا“ ایک چھوٹی ذات کا ایسا فرد ہے جو طاقت وروں اور استحصالی طبقے کے ظلم…

Read more