راؤ طارق لطیف: جس کے ایک اشارے پر پورا لاہور بند ہو جاتا تھا
ایک بہت ہی عزیز دوست، کامریڈ جس کا آپ کے ساتھ پچاس سال سے زیادہ کا رشتہ ہو، اس کے بارے میں لکھنا بہت ہی مشکل کام ہے۔ مجھے اچھی طرح یاد ہے کہ میں لا کالج ہاسٹل کی کمرہ نمبر 5 میں رہتا تھا۔ یہ پنجاب یونیورسٹی سٹوڈنٹس یونین کے الیکشن کے دن تھے۔ ایک شام جب میں اپنے کمرے میں تھا تو پانچ چھ لمبے تڑنگے، موٹے تازے، بڑی بڑی مونچھوں والے بندے میرے کمرے میں داخل ہوئے
Read more



