بنگلہ دیشی مصنف ایوی جیت رائے کے قتل میں ملوث پانچ انتہاپسندوں کو سزائے موت سنا دی گئی
ڈھاکہ کے اینٹی ٹیررازم ٹربیونل نے بنگلہ دیشی امریکن مصنف ، بلاگر اور انسانی حقوق کے کارکن ایوی جیت رائے کے قتل میں ملوث پانچ افراد کو موت کی سزا سنا دی جب کہ ایک شخص کو عمر قید کی سزاسنائی گئی۔ بیسٹ سیلنگ کتاب Biswasher Virus سمیت دس کتابوں کے مصنف ایوی جیت رائے کو فروری 2015میں اس وقت قتل کر دیا گیا تھا جب وہ بنگلہ دیش میں ایک کتاب میلے میں اپنی اہلیہ کے ساتھ موجود تھے۔
Read more
