ماں نے فیس بکے کے ٹوٹکے پر عمل کرتے ہوئے بیمار بچے کو تیزاب پلا دیا

بچی کے باپ نے حکام کو بتایا کہ اس کی 28 سالہ بیوی تیزاب اور پانی صاف کرنے والے محلول جس میں کلورین بھی شامل ہے، کے قطرے ان کی بیٹی کو پلا رہی تھی کیونکہ اس نے ایک فیس بک گروپ میں یہ ٹوٹکا پڑھا تھا کہ اس سے آٹزم کا معجزاتی قسم کا علاج ہو سکتا ہے۔
ماں کو گرفتار کر لیا گیا اور بچے کو حکام نے اپنی تحویل میں لے لیا۔ ماہرین کا کہنا ہے آٹزم کے شکار بچوں کے والدین علاج تلاش کرتے کرتے اتنے مایوس ہو جاتے ہیں کہ انتہائی قدم بھی اٹھا سکتے ہیں۔
آٹزم کا علاج کرنے کے لئے ابھی تک کوئی دوائی نہیں بنی ہے۔
Facebook Comments HS

