میا خلیفہ نے عریاں فلموں میں کام کرنا کیوں چھوڑا؟


لبنانی نژاد امریکی اداکارہ میا خلیفہ کچھ عرصہ پہلے ایڈلٹ فلموں میں کام کرنے سے کنارہ کشی اختیار کر چکی ہیں۔ اب انہوں نے یہ کام چھوڑنے کی وجہ بھی بتا دی ہے۔

میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق میا خلیفہ نے بتایا کہ میں نے انڈسٹری چھوڑنے کا فیصلہ اس وقت کیا جب مجھے شدت پسند تنظیم داعش کی طرف سے قتل کیے جانے کی دھمکیاں ملنے لگیں۔

پچیس سالہ میاخلیفہ 10سال کی عمر میں ماں باپ کے ساتھ لبنان کے دارالحکومت بیروت سے امریکہ منتقل ہوئی تھیں۔

میاخلیفہ لبنان کی مسیحی فیملی سے تعلق رکھتی ہیں۔ انہوں نے تاریخ میں گریجوایشن کی اور پھر ایڈلٹ فلم انڈسٹری میں کام کرنے لگیں۔

اسے چھوڑنے کے بعد اب وہ ایک سپورٹس شو کی میزبانی کر رہی ہیں۔ انہوں نے ڈیلی سٹار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ داعش کی دھمکیوں کی وجہ سے میری زندگی تباہ ہو کر رہ گئی تھی جس کی وجہ سے مجھے یہ فیصلہ کرنا پڑا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).