کائیلی جینر 20 سال کی عمر میں کروڑ پتی کیسے ہو گئیں؟


Kylie Jenner

20 سالہ کائیلی جینر کے بارے میں توقع ہے کہ وہ جلد ہی ارب پتی بن جائیں گی

اگر آپ نے کائلی جینر کے بارے میں نہیں سنا تو قوی امکان ہے کہ آپ ملینیئل نہیں ہیں۔ وہ کارڈیشیئن۔جینر فیملی کی نوجوان ترین وارث ہیں، ریئیلٹی ٹی وی سٹار ہیں، سوشل میڈئا سلیبریٹی ہیں، اور بزنس ویمن ہیں۔ تاہم حال ہی میں انٹرنیٹ پر وہ اپنے پورے خاندان سے زیادہ اہم ہو گئی ہیں۔

Kylie Jenner

بزنس میگزین فوربز نے اس ماہ اعلان کیا ہے کہ کیپنگ اپ وڈ کارڈیشیئنز کی سٹار کائیلی جینر کی 20 سال کی عمر میں کل دولت 90 کروڑ ڈالر ہے۔ میگزین کا کہنا ہے کہ وہ جلد ہی دنیا کی کم عمر ترین از خود بننے والی ارب پتی نوجوان ہوں گی۔ کارڈیشیئن فیملی کی نوجوان ترین رکن کائیلی نے تین سال پہلے میک اپ کا سامان فروخت کرنا شروع کیا تھا۔ ان کے مقابلے میں ان کی زیادہ مشہور بہن کم کارڈیشیئن ویسٹ نے اگرچہ اپنا کریئر دس سال پہلے شروع کیا تھا ان کی کل دولت 35 کروڑ ڈالر ہے۔ لیکن کائیلی اتنی جلدی اتنی امیرکیسے ہو گئیں؟

Kylie Jenner takes a selfie

کائیلی جینر کو سوشل میڈیا پر 16 کروڑ لوگ فالو کرتے ہیں

2015 میں انھوں نے اعتراف کیا کہ انھوں نے اپنے ہونٹوں کی سرجری کروائی تھی کیونکہ وہ اپنے قدرتی ہونٹوں سے ناخوش تھیں۔ اس کے بعد انھوں نے میک کا سامان بنانے کی اپنی کمپنی شروع کی اور اس کا نام رکھا کائیلی کاسمیٹکس۔

کائیلی کی بہن کم کارڈیشیئن ان کے مقابلے پر کم امیر ہیں

روایتی کمپنیوں کے برعکس ان کی مصنوعات صرف آن لائن فروخت کی جاتی ہیں۔ تاہم وہ اس قدر مقبول ہیں کہ فوری طور پر بک جاتی ہیں۔ وہ سوشل میڈیا کا استعمال انتہائی ماہرانہ انداز میں کرتی ہیں۔ انسٹاگرام پر ان کے 11 کروڑ سے زیادہ فالور ہیں اور ان میں سے زیادہ تر کی عمریں 18 سے 34 سال کے درمیان ہیں۔

A much younger Kylie Jenner with the Kardashians

فوربز نے کائیلی کی کمپنی کے بارے میں بتایا کہ ان کے اوور ہیڈ اخراجات انتہائی کم ہیں۔ انھوں نے صرف 12 ملازم رکھے ہوئے ہیں جن میں سے صرف سات کل وقتی ہیں۔ دیگر تمام آپریشنز آؤٹ سورس کیے گئے ہیں۔ ان کی زیادہ تر اشتہاری مہمات سوشل میڈیا کے ذریعے مفت چلائی جاتی ہیں۔ ان کی والدہ اور مینیجر، کرس جینر نے اپنے سارے بچوں کے پیسوں کے معاملات خود سنبھالے ہوئے ہیں اور انھوں نے اس خاندان کو ارب پتی بنا دیا ہے۔ اس سب کے بدلے انھیں دس فیصد حصہ دیا جاتا ہے۔ جب کائیلی نے ہونٹوں کی کٹ متعارف کروائی اور ہو فوراً ہی بک گئیں ان کی والدہ کو بزنس کا موقع نظر آیا۔ انھوں نے شاپیفائی کے پلیٹ فارم سے بڑے پیمانے پر کائیلی کاسمیٹکس متعارف کروا دی۔ ان کی اشیا کی مینیوفیکچرنگ، پیکنگ، اور شپنگ سب ایک اور کمپنی کرتی ہے اور منافع کا حصہ لیتی ہے مگر اس کی وجہ سے کائیلی کو وقت ملتا ہے کہ وہ نئی مصنوعات متعارف کروائیں۔

جب فوربز نے کہا کہ کائیلی نوجوان ترین خود ارب پتی بنے والی ہیں تو انٹرنیٹ پر اس کا بہت مذاق اڑایا گیا۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ انھوں نے خود تو یہ دولت نہیں کمائی۔ ان کی فیملی پہلے ہی دس سال سے پوپ کلچر کا حصہ ہے۔ ان کے خاندان کے پہلے ہی بہت سارے بزنس ہیں جو کہ انھیں انڈورسمنٹس دیتے ہیں۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ انھیں سیلف میڈ یا خود کمانے والی ارب پتی نہیں کہا جا سکتا کیونکہ ان کے خاندان نے انھیں دس سال کی عمر سے ہی ریئیلٹی ٹی وی میں متعارف کروا دیا تھا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32290 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp