عمران خان کی ووٹ ڈالتے ہوئے انتخابی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن نے نوٹس لے لیا
عمران خان نے اپنا ووٹ ڈالتے ہوئے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کر دی۔ ووٹر نے اسسٹنٹ پریزائیڈنگ افسر سے بیلٹ پیپلز اور مہر وصول کرنے کے بعد اسے دوسروں سے چھپا کر اپنے پسندیدہ امیدوار کے نام کے آگے مہر لگانی ہوتی ہے۔ اس عمل کو خفیہ رکھنے کی خاطر ہی پولنگ بوتھ پر موبائل فون پر پابندی لگائی گئی ہے۔
لیکن عمران خان نے ضابطہ کار کے مطابق چھپا کر ووٹ لگانے کی بجائے آج میڈیا کے سامنے ویڈیو بنواتے ہوئے اپنے بیلٹ پیپر پر مہر لگائی۔ الیکشن کمیشن نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی اس خلاف ورزی پر نوٹس لے لیا ہے۔
https://youtu.be/e6XuIEhiH68
Facebook Comments HS

