پی ٹی آئی سوشل میڈیا کارکن فرحان ورک چین میں کیا سیکھ رہے ہیں


فرحان ورک کی چند دلچسپ ٹویٹس۔

2 Aug

کچھ تحریک انصاف کے بھائیوں کو میرے چین کے دورے سے بہت تکلیف ہورہی یے۔ میں ادھر پاکستان کے لوگوں کی مشکلات کے لئے دھکے کھا رہا ادھر مجھے فضول کی باتیں سناتے ہیں۔ میں ایک آخری دفعہ بتا رہا ہوں مجھے چینی حکومت نے بلایا ہے کیونکہ میں شنگھائی یوتھ آرگنائزیشن کا یوتھ ممبر ہوں۔

https://twitter.com/FarhanKVirk/status/1024994859461963776

اور میں کوئی زندگی میں پہلے سال چین نہیں گیا۔ مجھے پچھلے سال بھی چینی حکومت نے شنگھائی کوآپریشن آرگنائزیشن کے یوتھ سمٹ میں بلایا تھا۔ میں ادھر دن میں 16 16 گھنٹہ قوم کے لئے دھکے کھا رہا اور چینی لوگوں سے پلاننگ کے طریقے سیکھ رہا اور ادھر مجھے باتیں سناتے ہیں۔

ٹھیک ہے آئیندہ میں بھی انجوائے کروں گا۔ میں پاگل ہوں جو ٹویٹر پر آپ کو اپڈیٹ کر رہا ہوں کہ چینی کس طرح غربت ختم کرتے ہیں اور ان کے سارا دن کارڈ جمع کرتا ہوں تا کہ ہماری حکومت کے کام آئیں۔ کوئی کچھ کرتا تو اسی کے پیچھے پڑ جاتے ہیں۔

اچھا ہے بندہ کاغان ناران ویسے سیر کر آئے۔ کل تو تقریبا جہاز بھی گرنے والا تھا۔ مرتے مرتے بچا ہوں اور واپس آتا ہوں تو کوئی کہتا ہے تحریک انصاف کی حکومت نے بھیجا۔ ہماری حکومت آئے گی تو تب بھیجے گی نا۔ حکومت آئی نہیں تو یہ کیا فضول باتیں کر رہے ہیں۔ مجھے دکھ ہوتا ہے۔

اجنبی شہر۔ کل کے کیکڑے جھینگے پتہ نہیں کیا دیکھ کر اب تو کھانا بھی نہیں کھایا جا رہا بس یہی سوچ رہا تھا چلو تھوڑی زلالت ہے لیکن ملک کے لئے کوئی اچھا کام کر جائیں۔ قوم کا فائیدہ ہو لیکن دکھ ہوتا ہے۔ میں نہیں کرتا آئیندہ کوشش۔

نون لیگ والے یا پیپلز پارٹی والے مجھے ہزار گالیاں دیں مجھے ایک فیصد فرق نہیں پڑتا۔ لیکن جب اپنی پارٹی کا کوئی ایک بھی بندہ کہتا ہے تو پھر مجھے افسوس ہوتا ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ میرے چار سال کے کام کی بس یہ قدر ہے۔ اس لئے غصہ کر جاتا ہوں۔ ویسے بھی آج کھانا نہیں کھایا گیا۔ شاید اس لئے۔

یہ سلسلہ شروع کیسے ہوا؟

@FarhanKVirk
Jul 28

اللہ خافظ پاکستان! آج میں ایک عظیم مقصد کے لئے چین جا رہا ہوں تا کہ وہ سب پراجیکٹ دیکھ سکوں جن سے چین نے غربت کا خاتمہ کیا لیکن جہاز سے تھوڑا ڈر لگتا ہے۔ اللہ نے زندگی دی تو واپس آ کر انشا اللہ ہماری حکومت کو بریف کروں گا کہ ہم ان پر کیسے عمل کر سکتے ہیں!

Jul 29
ہماری گرمی دوستوں چین کی گرمی سے بہت بہتر ہے۔ ہماری گرمی میں بس گرمی ہی لگتی یے۔ چین کی گرمی میں ایسا لگتا ہے جیسے سوئی جسم پر ہر جگہ چبھ رہی ہو۔

چینی وزارت خارجہ کے نمائیندے اب میرے اچھے دوست بن گئے ہیں۔ پاکستانیوں کو بالکل بھائیوں والا درجہ دیا ہوا ہے۔ عام ٹیکسی ڈرائیور کو بھی انگریزی بالکل سمجھ نہیں آتی لیکن جب بو لو پاچستانی تو زور سے مسکرا کر ہاتھ ملاتے ہیں۔

Jul 30

ابھی چین میں موبائیک کمپنی کا دورہ مکمل کیا۔ یہ سائیکل کے استعمال کا ایک انقلابی نظام ہے جس میں آپ تیس روپے میں ایک گھنٹہ سائیکل کا استعمال کر سکتے ہیں۔ یہ پیسے آپ سائیکل کی ایپ میں جمع کرواتے ہیں اور ایک سے دو کلومیٹر کا فاصلہ آرام سے طے کر سکتے ہیں۔

موبائیک کمپنی کے مالکان سے پاکستان میں ایسا ہی نظام لانے کے متعلق بات چیت کی۔ یہ سائیکل چوری نہیں ہو سکتی اور جن علاقوں میں ٹریفک بہت زیادہ ہے وہاں یہ بہت زیادہ کارآمد ثابت ہوسکتی ہیں۔ عام سائیکل کے ساتھ الیکٹرک سائیکل بھی ہے جو بہت آرام سے بجلی کے ذریعے چلتی یے۔

Jul 31

آج بیجنگ سے جا رہا ہوں۔ الحمداللہ جتنی امید تھی اس سے بڑھ کر کامیابی مل رہی ہے۔ اب میں چین کے صوبے گویزو کے شہر گوئیانگ میں جا رہا ہوں جہاں گویزو کے مختلف صوبائی حکومت کے نمائندوں سے غربت مٹانے کے موضوع پر گفتگو ہوگی۔

Aug 1

آپ سب کی دعاوں کا شکریہ۔ ابھی بیجنگ میں طیارے نے واپس ہنگامی لینڈنگ کی۔ اللہ کا شکر ہے بچ گیا لیکن اگر کبھی کسی کے ساتھ زیادتی تو مجھے معاف کر دیں۔ پچھلا ایک گھنٹہ ہوا میں جیسا میں نے گزارا ہے یہ بس مجھے ہی پتہ ہے

طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کی وجہ سے میں گوانگزو بہت دیر سے پہنچا لیکن یہ سب صوبائی حکومت کے اعلی نمائیندے ہمارا انتظار کرتے رہے۔ انہوں نے اپنی نوکری کا وقت بھی مکمل کیا اور آٹھ گھنٹے انتظار بھی۔ اگر یہ پاکستان ہوتا تو افسران میٹنگ اگلے دن پر ڈال دیتے

خان صاحب سے گزارش ہے کہ حکومت میں آتے ہی ہمیں چین کی طرح غربت مٹانے کا خصوصی محکمہ قائم کرنا چاہیے۔ یہاں چین میں یہ سب سے مضبوط محکمہ ہے جبکہ پاکستان میں اس کا نام و نشان تک نہیں۔ اس کی ایک خصوصی وزارت قائم ہونی چاہیے۔ یہی لوگ کسی ملک کی تقدیر بدلتے ہیں @ImranKhanPTI

ابھی انشا اللہ کچھ دیر تک میں آپ سب کو سمجھاوں گا کہ یہ چین کا غربت ختم کرنے والا ادارہ کیا کام کرتا ہے اور کیسے کام کرتا ہے۔ میری پچھلی پوسٹ میں بہت سے دوست بینظیر انکم سپورٹ کو ایسی چیز سمجھ رہے۔ ایسا بالکل نہیں ہے۔

غربت ختم کرنے والا ادارہ کیسے کام کرتا ہے!

چین میں اس کو باقاعدہ ایک محکمہ کا درجہ حاصل ہے اور چینی حکومت اس کو سب سے اول درجے کا محکمہ سمجھتی ہے۔ اس محکمہ کے ذریعے چینی حکومت نے گزشتہ 15 سالوں میں 80 کروڑ افراد کو غربت سے نکالا ہے۔ آج میرا دورہ گوانگزو کا تھا۔

گوانگزو چین کا غریب ترین صوبہ سمجھا جاتا تھا بالکل ایسے ہی جیسے پاکستان میں بلوچستان ہے۔ یہاں بھی معدنیات بہت ہیں لیکن یہ سب ہونے کے باوجود لوگ غربت میں زندگی گزارتے تھے۔ یہاں چینی حکومت نے سب کام غربت ختم کرنے والے ادارہ کے ذمہ لگایا۔ یہ ادارہ دو طریقہ سے کام کرتا ہے۔

چینی حکومت نے غربت ختم کرنے کے لئے پانچ کام کیے۔
1۔ غربت ختم کرنے کے لئے بجٹ منظور کیا۔
2۔ پرائیویٹ کمپنیوں کو کہا اگر یہاں کاروبار کرو گے تو ٹیکس کم سے کم ہوگا۔
3۔ سرکاری اداروں کا سخت احتساب کیا۔
4۔ ملک کی بڑی کمپنیوں سے یہاں نوکریاں دلوائیں۔
5۔ غریبوں کی نوکری یقینی بنائی

اس شخص لی کوئی کو بولا کہ یہاں آئی ٹی سیکٹر تمھاری ذمہ داری ہے۔ آئی ٹی کمپنیوں سے یہاں لوگوں کو ٹرین کروایا اور نوکریاں دلوائیں۔ افسوس کی بات ہے کہ پاکستان میں ایسا کوئی نظام موجود ہی نہیں ہے۔

اگر ہم یہ سب پاکستان میں کرنا چاہیں تو ایسے ہوگا کہ حکومت پاکستان ملک میں کاروبار کرنے والی سب بڑی کمپنیوں کو بولے کہ تم بلوچستان کے پسماندہ علاقوں میں فیکٹری کھولو‘ مقامی لوگوں کو ملازمت دو۔ ہم تمھارا اتنا ٹیکس ختم کر دیں گے۔ آپ دیکھیں 5 سال میں غربت ختم ہوجائے گی۔

پاکستان میں آئی ٹی ٹاور لاہور جیسے ترقی یافتہ شہر میں بنایا گیا جبکہ چین میں ایسے ٹاور غریب ترین علاقوں میں لگائے جاتے ہیں صرف اس نیت سے کہ ان علاقوں میں نوکریاں لگیں اور روزگار ملیں۔ ہم یہ سب مواقع ضائع کرتے جارہے ہیں۔ امیر مزید امیر اور غریب غریب تر ہو رہا ہے

ٹورزم کی صنعت کو فروغ دینے کے لئے چینی حکومت غریب علاقوں میں نیشنل جیوگرافک اور ڈسکوری چینل کے صحافیوں کو سرکاری خرچ پر بھیجتی ہے اور وہ ڈاکومینٹری پوری دنیا دیکھتی یے۔ اس سے چھوٹے شہروں میں بھی غیر ملکیوں کا تانتا بندھا رہتا یے۔ ہمارے یہاں سرکاری سطح پر ایسا کچھ نہیں ہوا۔

چینی غربت ختم کرنے والا ادارہ یہ ساری پلیننگ کرتا ہے کہ ملک کی بڑی کمپنیوں کن شہروں میں فیکٹری کھولیں اور لوگوں کو روزگار دیں۔ یہی وجہ ہے کہ آج دنیا میں ہر جگہ میڈ ان چائنہ چیزیں استعمال ہو رہی ہیں۔ جو کمپنی ایسا نہیں کرتی اس پر ٹیکس زیادہ کر دیتے ہیں تا کہ وہ بھی مدد کرے۔

آج تو صرف چینی صوبائی حکومت کے مرکزی نمائندوں سے ملاقات ہوئی یے۔ کل انشا اللہ ان کے غربت کے خاتمے کے لگائے گئے براچیکٹ کا بھی دورہ کروں گا اور آپ کو دکھاوں گا۔ ہماری تحریک انصاف کی حکومت کو بھی آ کر بریف کروں گا انشا اللہ۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).