گیس کی قیمت میں 180 فیصد تک اضافہ


وزیر اعظم عمران خان نے منگل کو ہونے والے اجلاس میں گیس کی قیمت میں اضافے کی منظوری دے دی۔ انہیں بتایا گیا کہ پچھلے پانچ برس میں گیس کی قیمت میں کوئی اضافہ نہ کرتے ہوئے اسے فریز رکھا گیا تھا۔

سب سے غریب طبقے کے سلیب کے گھریلو اور کمرشل صارفین کے لئے 180 فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے۔ جبکہ انڈسٹریل، سیمنٹ، سی این جی، پاور اور کمرشل درجے کے لئے 27 سے 31 فیصد تک اضافہ کیا گیا۔

100 کیوبک میٹر ماہانہ سے کم استعمال کرنے والے گھریلو اور کمرشل صارفین کے لئے قیمت 105 سے بڑھا کر 295 کر دی گئی۔ دوسری سلیب میں 300 کیوبک میٹر ماہانہ کے صارفین کے لئے قیمت 210 روپے سے بڑھا کر 589 روپے کر دی گئی۔

تیسری سلیب میں 300 کیوبک میٹر ماہانہ سے زیادہ استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کے لئے قیمت 526 روپے سے بڑھا کر 664 روپے کر دی گئی جبکہ اس سلیب کے کمرشل صارفین کے لئے قیمت 631 روپے سے بڑھا کر 797 روپے کر دی گئی ہے۔

تمام سلیبز میں گیس کی قیمت میں کیا جانے والا اوسط اضافہ 46 فیصد ہے جس میں اصل بوجھ گھریلو اور چھوٹے کمرشل صارفین پر ڈالا گیا ہے۔ مزید تفصیل ڈیلی ڈان پر دیکھی جا سکتی ہے۔

اپڈیٹ : ڈان انگلش پر دو مرتبہ 186 فیصد اضافہ لکھا ہوا ہے جس سے ہم سب نے تفصیل لی تھی لیکن دیے گئے اعداد  و شمار کو کیلکولیٹ کرنے کے بعد اس فگر کو 180 فیصد کیا گیا ہے. ڈان اردو پر بھی 180 فیصد  ہی درج ہے.

Facebook Comments HS