شہرام ترکئی نے قائداعظم کے چندہ مانگنے والی غلط ٹویٹ پر معذرت کرلی


پشاور: تحریک انصاف کے رہنما شہرام ترکئی نے قائداعظم سے متعلق غلط ٹویٹ پر معذرت کرلی۔ گزشتہ روز تحریک انصاف کے رہنما اور خیبرپختونخوا کے وزیر بلدیات شہرام ترکئی نے قائداعظم سے متعلق ایک ٹویٹ کی تھی جس میں انگریزی اخبار کا تراشہ منسلک تھا جب کہ ٹویٹ میں قیام پاکستان کے وقت قائداعظم سے اوور سیز پاکستانیوں سے چندہ مانگنے کا مطالبہ منسوب کیا گیا تھا۔

شہرام ترکئی نے غیر مصدقہ ٹویٹ پر معذرت کرلی ہے اور ٹویٹ کے ذریعے کہا ہےکہ حقائق کے منافی معلومات کی بنا پر ٹویٹ ہٹادیا ہے۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھاکہ جو غلطی سرزد ہوئی اس پر معذرت خواہ ہوں۔
واضح رہے کہ غیر مصدقہ ٹویٹ پر شہرام ترکئی کو سوشل میڈیا صارفین اور عوام کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

اس ٹویٹ پر معروف صحافی ندیم فاروق پراچہ نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ

پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا والے جو سوچے سمجھے بغیر ڈیم کی ڈونیشن کے بارے میں فیک سٹف پھیلا رہے ہیں، زیادہ مضطرب ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔ پہلے غیر ملکی ارب پتیوں کے پی ایم ڈیم فنڈ میں اربوں ڈالر عطیات کی (جھوٹی) ”خبروں“ کے پکڑے جانے اور ان پر مذاق اڑائے جانے کے بعد، اب وہ یہ (سودا) لے کر آئے ہیں۔ ڈان کی ایک بظاہر پرانی خبر جس میں جناح اوورسیز پاکستانیوں سے پیسہ مانگ رہے ہیں۔

نوٹ:
* 30 اگست 1947 کو ہفتے کا دن تھا، اتوار نہیں۔
* قائدِ اعظم کے ہجے دیکھیں۔ قائد آ اعظم۔
* اور، آہم، 14 اگست کو ملک کی تخلیق کے بعد صرف 16 دنوں میں کتنے ”اوور سیز پاکستانی“ ہوا کرتے تھے؟
* اور یہ ”پارٹیشن فنڈ“ کیا بلا ہے؟

شاہد خان کا ایک ارب ڈالر دینے کا مجھ سے منسوب بیان غلط ہے: فیصل جاوید خان


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

1 Comment (Email address is not required)
Oldest
Newest Most Voted
Inline Feedbacks
View all comments