آر پی او بہاولپور کے تبادلے پر شمع جونیجو اور مونس الہی کا مکالمہ


آر پی او بہاولپور ڈاکٹر سہیل تاجک کے چارج لینے کے چوبیس گھنٹے کے اندر اندر دوبارہ تبادلے پر لندن میں مقیم صحافی شمع جونیجو نے ٹویٹ کیا کہ ”مجھے حیرت ہے کہ سپریم کورٹ اور میڈیا نے کیا آر پی او ڈاکٹر سہیل تاجک کے معاملے کو نظر انداز کیا ہے جہیں آر پی او بہاولپور بننے کے چوبیس گھنٹے کے اندر اندر ٹرانسفر کر دیا گیا ہے۔ طارق بشیر چیمہ ایک دیانت دار افسر کو اپنے ایریے میں نہیں چاہتے تھے۔ پرویز الہی خاص طور پر عمران خان کے پاس گئے تاکہ انہیں (ڈاکٹر سہیل تاجک کو) اس پوسٹ سے ہٹوا سکیں۔ “

اس پر مونس الہی نے انہیں جواب دیا کہ ”مجھے اس حقیقت کا علم ہے کہ آپ غلط ہیں۔ وہ ملے تھے مگر کسی پوسٹنگ کا ٹرانسفر کا ذکر نہیں ہوا۔ کسی بات پر طعن و تشنیع کرنے سے پہلے اپنی معلومات کی توثیق کر لیا کریں۔ “

اس پر شمع جونیجو نے جواب دیا ”مونس بھائی، میں اپنی خبر پر سو فیصد قائم ہوں۔ یہ محض انفارمیشن نہیں ہے، میں نے ایک فیکٹ لکھا ہے۔ میں کیسے جانتی ہوں؟ میں نہیں بتا سکتی کیونکہ میں اپنے سورس یا متعلقہ افسر ڈاکٹر سہیل تاجک کے لیے کوئی مشکل کھڑی نہیں کرنا چاہتی ہوں جو اب روز وی وی آئی پی سیکیورٹی فراہم کرنے اور سیلوٹ کرنے پر مجبور ہو گا“۔

اس پر مونس الہی نے جواب دیا ”شمع بہن، اس کمرے میں صرف تین لوگ موجود تھے۔ چوہدری پرویز الہی صاحب، وزیر اعظم صاحب اور وزیر اعلی صاحب۔ میں نے آپ کی ٹویٹ کے بعد اپنے والد سے پوچھا اور انہوں نے کنفرم کیا کہ کوئی پوسٹنگ یا ٹرانسفر ڈسکس نہیں ہوئے تھے۔ مجھے اس بات میں سنجیدگی سے شبہ ہے کہ وزیراعظم صاحب یا وزیراعلی صاحب آپ کے سورس ہوں گے۔ لول“۔

اس پر شمع جونیجو نے جواب دیا ”بالکل ادا (بھائی) ۔ میٹنگ کے فوراً بعد دو آرڈر دیے گئے تھے۔ 1۔ ڈی پی او گجرات کی پوسٹنگ کا 2۔ آر پی او بہاولپور کی ٹرانسفر کا۔ بتائیں گے نہیں کہ کس نے یہ فیصلہ کیا؟ میرا سلام پرویز صاحب کو دیں لیکن پلیز انہیں ضرور بتا دیں کہ اگر میٹنگ عمران خان کے ساتھ ہو تو کوئی راز، راز نہیں رہتا۔ میں دہراتی ہوں کہ میں اپنی خبر پر سو فیصد قائم ہوں“۔

اسی بارے میں: تعیناتی کے چوبیس گھنٹے کے اندر مبینہ سیاسی دباؤ پر بہاولپور کے آر پی او کا تبادلہ


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

1 Comment (Email address is not required)
Oldest
Newest Most Voted
Inline Feedbacks
View all comments