افطار پارٹی کے دوران مریم اور بلاول کی علیحدہ سے بھی ملاقات


مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی بلاول بھٹو زداری سے علیحدہ ملاقات۔  مریم نواز نے افطار ڈنر میں دعوت دینے پر بلاول بھٹو کا شکریہ ادا کیا

اطلاعات کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے اپوزیشن رہنماﺅں کودیئے گئے افطار ڈنر کے موقع پر مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما مریم نواز نے بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات بھی کی۔ اس ملاقات میں مریم اورنگزیب،  حمزہ شبہاز اور نیئر بخاری بھی شریک تھے۔ بلاول بھٹو زرداری نے زرداری ہاﺅس آمد پر مریم نواز کو خوش آمدید کہا جبکہ مریم نواز نے بلاول بھٹو زرداری کا افطار ڈنر میں دعوت دینے پر شکریہ ادا کیا۔

Facebook Comments HS