مسیحی برادری کا افطار دستر خوان


ہاجرہ سمیع، پشاور۔
آج پشاور کی کرسچین کمیونٹی نے بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لئے افطاری کا انتظام کیا۔ افطار کا انتظام السینٹ چرچ کوہاٹی گیٹ کے سامنے کیا گیا۔ جہاں پر 2013 میں ایک خود کش دھماکے کے نتیجے میں سیکڑوں لوگ اپنی جانیں گنوا بیٹھے تھے۔ اسسٹنٹ کمشنر (یو ٹی) مائرہ ایڈون کے زیر نگرانی کرسچین اسٹوڈنٹس فیلو شپ سماجی کارکن اگسٹن جیکب اور کرسچین کمیونٹی کے دوسرے لوگوں نے افطار دسترخوان میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

افطار میں ڈپٹی کمشنر پشاور علی اصغر، اے اے سی، نجید اللہ، اے اے سی عنایت اللہ اور اے سی یو ٹی سحرش نگار نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے مسیحی برادری کی اس کوشش کو سراہا اور امن اور بھائی چارے کے لئے ایسے اقدامات کو ناگزیر قرار دیا۔ بلاشبہ ایسی اقدامات اقلیتوں کے درمیان فاصلوں کو کم کرنے اور معاشرے میں برداشت اور امن کے فروغ کا باعث ہیں۔

Facebook Comments HS