پاکستان سٹاک ایکسچینج کے سربراہ نے استعفیٰ دے دیا


پاکستان سٹاک ایکسچینج کے سی ای او رچرڈ مورین نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سٹاک ایکسچینج کے سی ای او رچرڈ مورین کو بورڈ آف ڈائریکٹرز کی جانب سے شو کاز نوٹس دیا گیا تھا کہ آپ سٹاک مارکیٹ کے ساتھ مفادات کے ٹکراؤ کو کس طرح آپریٹ کر رہے ہیں ، انہوں نے جواب دینے کی بجائے اپنا استعفیٰ پیش کر دیا جسے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی جانب سے منظور کر لیا گیا ہے۔

واضح ہے کہ ایس ای سی پی نے بھی رچرڈ مورین کی تعیناتی پر اعتراض کیا تھا تاہم وہ اپنی تین سالہ مدت ملازمت بھی پوری نہیں کر سکے۔ دوسری جانب 31 مئی کو جمعہ الوداع کے موقع پر سٹاک مارکیٹ میں چھٹی کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس دن کوئی لین دین نہیں کیا جائے گا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).