جسٹس فائز عیسیٰ ریفرنس پر دستخط کرتے ہوئے عارف علوی نے اپنی انگلیاں کیوں نہیں کاٹ لیں؟ سلیم صافی


معروف صحافی سلیم صافی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ جسٹس فائز عیسیٰ عدلیہ کا فخر ہیں، ان کے خلاف ریفرنس سے کیا یہ پیغام دینا مقصود ہے کہ پاکستانی اداروں میں بہادر لوگوں کی جگہ نہیں رہی۔ اپنے آپ کو انقلابی کہنے والے صدر عارف علوی نے وہ انگلیاں کاٹ کیوں نہیں لیں جن سے وہ جسٹس فائز کے خلاف ریفرنس پر دستخط کر رہے تھے۔

معروف صحافی سلیم صافی نے ججز کے خلاف ریفرنس پر شدید اشتعال کے عالم میں اپنا ردعمل دیا ہے۔ واضح رہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس کے کے آغا کے خلاف ریفرنس میں سپریم جوڈیشل کونسل نے اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔ ریفرنس کی سماعت 14 جون کو کی جائے گی۔اٹارنی جنرل بطور پراسیکیوٹر پیش ہوں گے۔صدر مملکت نے دونوں ججز کے خلاف ریفرنس میں آئین کے آرٹیکل 209 کے تحت کارروائی کی استدعا کی ہے۔ دوسری جانب ججز کے خلاف ریفرنس پر پاکستان مسلم لیگ (ن) نے عدلیہ بچاؤ تحریک کا اعلان بھی کر دیا ہے۔

Facebook Comments HS