14 جون کو جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے ساتھ یوم یکجہتی : سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن


 سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن آف پاکستان نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس پر اہم فیصلہ کیا ہے۔ سپریم کورٹ بار ایسو سی ایشن آف پاکستان نے 14 جون کو جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے اظہار یکجہتی کا دن منانے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیل کے مطابق سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن آف پاکستان کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوا جس کی صدارت امان اللہ کنرانی نے کی۔ اس دوران فیصلہ کیا گیا کہ 14جون کو جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے یکجہتی کے طور پر منا یا جائے گا ۔

Facebook Comments HS