عمران خان کی ساری زندگی کرپٹ لوگوں میں گزری ہے: حفیظ اللہ نیازی
تجزیہ کار حفیظ اللہ نیازی نے وزیر اعظم عمران خان پر سنگین الزام لگاتے کہا ہے کہ عمران خان کی ساری زندگی کرپٹ لوگوں میں گزری ہے۔
جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں گفتگو کرتے ہوئے حفیظ اللہ نیازی نے کہا کہ بھڑکیں مارنے میں کوئی حرج نہیں ہے، لیکن عمران خان کی ساری زندگی مبالغے میں گزری ہے۔ عمران خان کی چالیس پچاس سالہ زندگی میں جو لوگ ان کے قریب رہے ہیں، ان میں سے کونسا بندہ نیٹ اینڈ کلین ہے، عمران خان کی ساری زندگی کرپٹ لوگوں میں گزری ہے۔
واضح رہے کہ حفیظ اللہ نیازی عمران خان کے فرسٹ کزن بھی ہیں اور 1996 سے لے کر مارچ 2012 تک پاکستان تحریک انصاف کے سرگرم رہنما بھی رہے۔ حفیظ اللہ نیازی عمران خان کی بہن کے شریک حیات بھی ہیں۔
Latest posts by ہم سب نیوز (see all)
Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).