مجھے فواد چوہدری کے نکتہ نظر سے اتفاق نہیں: فردوس عاشق اعوان


وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ فواد چوہدری کا اپنا نکتہ نظر ہے جس سے مجھے اتفاق نہیں۔ جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے فواد چوہدری کےا نٹرویو پر اپنا ردعمل دے دیا۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا اپنا نکتہ نظر ہے جس سے وہ اتفاق نہیں کرتیں،کوئی عقل کل نہیں ہوتا۔

فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ پارٹی کے لیے جنھوں نے 22 ، 22 سال کام کیا ہے، کیا انھیں نظر انداز کر دیں؟

معاون خصوصی برائے اطلاعات نے یہ بھی کہا کہ کوئی عقل کل نہیں ہوتا۔ پارٹی میں سے کوئی کسی کو مشورہ دے تو وہ مداخلت نہیں ہوتی۔

فردوس عاشق اعوان نے اس طرح کی سوچ کو چھوٹی قرار دیا اور کہا کہ ایسی سوچ کے مقابلے میں تحریک انصاف کا مشن بہت بڑا ہے۔

Facebook Comments HS