مدینہ منورہ میں حاضری کے دوران عمران خان کو دیکھ کر صدقہ چور، زکوٰۃ چور کے نعرے


نیوز ایجنسی آئی این پی کے مطابق دورہ سعودی عرب کے موقع پر مکہ اور مدینہ میں وزیر اعظم عمران خان کے خلاف نعرے لگائے گئے۔

تفصیلات کے مطابق مکہ مکرمہ میں خانہ کعبہ میں طواف کے دوران وزیر اعظم عمران خان کے خلاف ایک شخص نے نعرے لگا دیے۔ نعرے لگانے والے شخص نے کہا کہ نیازی! اللہ تمھیں ہدایت دے، جھوٹ بولتے ہو، اللہ تمھیں ہدایت دے۔

دوسری طرف مدینہ منورہ میں حاضری کے دوران بھی ایک شخص نے عمران خان کو دیکھ کر صدقہ چور ،زکوٰۃ چور کے نعرے لگائے۔

Facebook Comments HS