کابینہ اجلاس میں زرتاج گل نے بات کرنے کے لئے ہاتھ کھڑا کیا تو عمران خان نے بات کرنے سے روک دیا
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں زرتاج گل نے بات کرنے کے لئے ہاتھ کھڑا کیا تو عمران خان نے انہیں بات کرنے کی اجازت نہیں دی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں زرتاج گل سے بہن کی نیکٹا میں تعیناتی کے لئے خط لکھنے پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا اور انہیں بات کرنے سے رو ک دیا ۔
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس دوران وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے ہاتھ کھڑا کر کے بات کرنے کی کوشش کی تو عمران خان نے انہیں روک دیا اور ان سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ زرتاج گل، آپ کو ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا۔ وزراء کو بتا رہا ہوں کہ اختیارات کا ناجائز استعمال نہ کریں یہ پی ٹی آئی کا وژن نہیں ہے۔ پارٹی کے ویژن کے مطابق کام کریں ورنہ مجھ بہت جلد سخت فیصلے کرنا ہوں گے ۔


