جامعہ بنوریہ کے مفتی محمد نعیم کا فواد چودھری کو برطرف کرنے کا مطالبہ


جامعہ بنوریہ کے مہتمم مفتی محمد نعیم نے حکومت سے فواد چودھری کو برطرف کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ چاند دیکھ کر عید کرنے کا حکم ہے پانچ سال کا کلینڈر نہیں چلے گا۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مفتی نعیم نے کہا کہ جامعہ بنوریہ عالمیہ میں پچاس ممالک کے طلبہ زیرتعلیم ہیں پرویز مشرف نے دینی مدارس میں طلبہ کے آنے پر پابندی لگا دی تھی۔ نوازشریف اور پیپلزپارٹی دور میں بھی غیرملکی طلبہ کی تعلیم پر پابندی لگائی گئی۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کے حل کے لیے ہم نے آرمی چیف اور وزیر اعظم سے رابطہ کیا۔ وزیراعظم اور آرمی چیف کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ غیرملکی طلبہ کو ویزے جاری کرنے کا فیصلہ کیا۔

مفتی نعیم نے چاند کی رویت سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اسلام میں 28 روزے ہوتے نہیں۔ کے پی کے حکومت کے کہنے پر جس نے 28 روزے رکھے ان پر ایک روزے کی قضا لازم ہے۔ انہوں نے کہا کہ فواد چودھری نے مذہبی معاملات میں مداخلت شروع کر دی ہے۔ سائنس شریعت کے تابع ہے۔ سائنس کے تابع شریعت نہیں ہے۔ علما کا مذاق اڑانا اور طنز کرنا موجودہ حکومت کے لئے مناسب نہیں ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).