وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے زلمے خلیل زاد سمیت امریکی وفد سے ملنے سے انکار کر دیا


امریکہ کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان اورجنوبی ایشیا زلمے خلیل زاد کے حالیہ دورے پر پاکستان کی جانب سے سرد مہری کا مظاہرہ کیا گیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے زلمے خلیل زاد سمیت وفد سے ملنے سے انکار کر دیا۔ زلمے خلیل زاد وزیراعظم عمران خان، آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ اور ایڈیشنل سیکریٹری خارجہ آفتاب کھوکھرسے ملے اور گزشتہ ماہ افغان امن عمل میں پیش رفت اور آئندہ کی حکمت عملی پر روشنی ڈالی۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے زلمے خلیل زاد کے حالیہ دورے کا مثبت جواب نہیں دیا او ر پاکستان کی جانب سے سرد مہری کا مظاہرہ کیا گیا ہے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے امریکی وفد کے ساتھ ملاقات نہیں کی۔

Facebook Comments HS