ریاض، یہ لاش ننگی کیوں ہے؟


 آپ نے میرے خاوند پہ ایسا کیا جادو کر رکھا ہے کہ وہ آپ کے لیے دنیا کی کسی بھی چیز کو ٹھکرا سکتا ہے؟ ریاض نے مسکراتے ہوئے جواب دیا، بھابی وہ میرا دوست نہیں بھائی ہے۔ میرے پاس تابش کے علاوہ کوئی مصروفیت نہیں اور تابش کے پاس میرے علاوہ کوئی سہارا نہیں۔ لیکن ریاض بھائی اب تابش کی شادی ہوچکی ہے اور میں اس کی بیوی ہوں۔ جی بھابی بالکل لیکن کیا کریں وہ سمجھتا ہی نہیں، پہلی بار نیلم نے ریاض کو بہت قریب سے دیکھا اور بے تکلف ہو کر بات کی تھی۔

نیلی جینز اور اورنج شرٹ میں ریاض کا دھکتا خوبصورت چہرہ اور ٹی شرٹ کے بازووں سے رس بھرے آموں جیسے مسلز کسی بھی دل پھینک حسینہ کو رام کرنے کے لیے کافی تھے۔ اچھا ریاض بھائی میں سمجھتی ہوں میرا بھی آپ سے کوئی ایسا رشتہ ہونا چاہیے جیسے آپ کا اور تابش کا ہے۔ ریاض نے مسکراتے ہوئے کہا، ہاں تو آپ میری بھابی ہیں اور تابش کی بیوی اس سے بڑا رشتہ کیا ہو سکتا ہے؟ نہیں نہیں ریاض بھائی، یہ تو قدرت نے رشتہ بنایا ہے ہم خود کوئی پیارا سا رشتہ بنا لیتے ہیں۔

ریاض نے ذرا سوچ کر کہا ٹھیک ہے آپ میری بہن بن جائیں۔ نیلم نے زیر لب مسکرا کر کہا، نہیں میرا ایک بھائی ہے وہ ہی کافی ہے، ریاض نیلم کے جواب پر ششدر ہو کر رہ گیا۔ مگر جلد ہی اس نے نیلم کی بات کو دماغ سے جھٹک دیا۔ اچھا آپ بیٹھیں میں موسمبی کاٹ کر لاتی ہوں۔ نہیں بھابی دکان بند کر کے آیا ہوں۔ شام کو تابش آجائے پھر آوں گا۔ ابھی چلتا ہوں۔ اور چائے کا کپ رکھ کر باہر نکل گیا۔ اب اکثر کھانے کا وقت ہوتا یا گھر میں کوئی اسپیشل چیز بنی ہوتی تو نیلم خود تابش کو کہہ دیتی ریاض کو ساتھ ہی لیتے آئیے گا۔

تینوں آپس میں گھل مل گئے۔ وقت گزرتا رہا۔ ریاض جب تم مجھے بھابی کہتے ہو مجھے بڑا عجیب لگتا ہے۔ تم مجھے تابش کی طرح میرے نام سے پکارا کرو، تابش کو میں سمجھا لوں گی، نیلم کی زبان سے یہ بات سن کر ریاض کو آج پھر پرانی بات یاد آگئی جب نیلم نے ریاض کو کہا تھا کہ میرا ایک بھائی ہے جو مجھے بہن کہنے کے لیے کافی ہے۔ تابش تو دوست کی محبت اور بیوی کے پیار میں شاید اندھا ہو چکا تھا۔ اسے اندازہ ہی نہ ہوا کب ریاض کو بھائی کہنے والی نیلم ریاض سے اس قدر بے تکلف ہوگئی کہ اس اسے ریاض کا بھابی کہنا برا لگنے لگا۔

جب کبھی تینوں دسترخوان پہ بیٹھے ہوتے تو پلیٹوں میں ڈالا گیا سالن ہی بڑے راز کنہے لگا تھا۔ مگر تابش کو تو بھائی جیسے دوست پہ اپنی ذات سے بھی زیادہ بھروسا تھا۔ وہ سمجھتا تھا شاید میرے بچپن کا دوست ہے اس لیے میری بیوی اسے اہمیت دیتی ہے اور اس کی قدر کرتی ہے، مگر نیلم پٹڑی سے اتر چکی تھی بس وہ ریاض کو کسی طرح یقین دلانا چاہتی تھی کہ میں خوبصورت جوان ہونے کے ساتھ ساتھ بآسانی تمھارے لیے دستیاب ہوں۔ گرمیوں کے دن تھے دوپہر کا وقت تھا جب ریاض ہاتھ میں سبزی کا شاپر لیے تابش کے گھر میں داخل ہوا۔

نیلم کچن میں ا سٹول پہ کھڑی شاید چھت سے جالے اتار رہی تھی۔ جیسے ہی ریاض کچن میں داخل ہوا نیلم نے ا سٹول سے گرنے کا ڈھونگ کیا، چیخ مار کر لڑکھڑائی، ریاض نے سبزی کا شاپر پھینک کر اپنے مضبوط بازوؤں میں نیلم کو تھام لیا۔ ریاض کے نتھنوں سے نکلتی گرم سانس نیلم کی پیشانی پہ گرے بالوں کو سہلانے لگی۔ نیلم نے آنکھیں بند کرکے سہم کر ریاض کو مضبوطی سے جکڑ لیا۔ ریاض کے بدن میں ایک عجیب سی بجلی کی لہر سنسنی پیدا کرتے ہوئے گزر گئی۔

جیسے ہی نیلم کے پاؤں زمین پہ آئے ریاض نے جلدی جلدی نیلم کو چھوڑ دیا، جیسے اچانک بجلی کے ننگے تار کو چھو کر چھوڑا جائے۔ دونوں چپ چاپ کھڑے ایک دوسرے کا منہ دیکھتے رہے، چند لمحے اس طرح کھڑی رہنے کے بعد نیلم شرمانے کی اداکاری کرتے ہوئے دوسرے کمرے میں چلی گئی، ریاض نے زمین پر بکھرے پیاز ٹماٹر اور کدو اکٹھے کیے دوبارا شاپر میں ڈال کر فریج میں رکھے اور واپس چلا گیا۔ آج نیلم کو اپنے مقصد میں کامیابی بہت قریب نظر آرہی تھی۔

نیلم اپنے کمرے میں بیٹھی معنی خیز مسکراہٹ کے ساتھ موبائل پہ میسج لکھ رہی تھی۔ ادھر ریاض کی آنکھوں کے سامنے بار بار وہ منظر آرہا تھا جب نیلم کسی سرد ہوا کے تازہ جھونکے کی طرح ریاض کے سینے سے جا ٹکرائی اور ریاض کو مرد ہونے کا احساس دلا کر گزر گئی۔ ریاض کے موبائل کی میسج کی گھنٹی بجی، ریاض جو ہوا اس میں نہ تمھاری غلطی تھی نہ میری، لیکن اب یہ بے چینی سی کیوں ہے؟ مجھے غلط مت سمجھنا پلیز، میں تابش کو کیا منہ دکھاؤں گی۔

پہلی بار نیلم نے ریاض بھائی کی بجائے ریاض لکھ کر میسج بھیجا۔ ادھر ریاض بار بار دل میں آنے والے عجیب عجیب وسوسوں کو اپنے ذہن سے جھٹکنے کی کوشش میں لگا تھا۔ مگر ہر بار ناکام ہو رہا تھا۔ ہفتہ گزر گیا تھا ریاض بارہا تابش کے اصرار کے باوجود ان کے گھر نہ گیا۔ مغرب کا وقت ہونے کو تھا۔ ریاض وضو کے لیے اٹھا ہی تھا کہ اس کے فون کی میسج بیل بجی، نیلم کا میسج، تم اتنے دن سے گھر کیوں نہیں آئے؟ تم کیا چاہتے ہو میں خود کو معاف نہ کروں، دیکھو جو بھی ہوا وہ حادثہ تھا۔

اگر تم نے آج شام کا کھانا ہمارے گھر نہ کھایا تو میں بھی کھانا نہیں کھاؤں گی۔ جلدی آؤ۔ ریاض نے اس میسج کو بار بار پڑھا۔ وہ میسج ہونے والے حادثے کو بھول جانے کی نصیحت تھا یا کسی طوفان کی پیشگی اطلاع؟ دوران نماز بھی ریاض اس میسج کے بارے سوچتا رہا۔ نماز سے فارغ ہوکر اس نے موبائل کو دیکھا تو تابش کی کوئی دس مس کالز آئی ہوئی تھیں۔ ریاض نے تابش کو فون کیا تو اس نے ناراضی کا اظہار کیا۔ ریاض کے گھر نہ آنے پر تابش ناراض تو پہلے بھی ہوجایا کرتا تھا۔

مزید پڑھنے کے لیے اگلا صفحہ کا بٹن دبائیں


صفحات: 1 2 3 4