بیوٹی پارلر پر ٹیکس لگانے والی حکومت وکیلوں پر ٹیکس لگانے کی ہمت نہیں رکھتی: حسن نثار


معروف صحافی حسن نثار نے حکومت کی کارکردگی ایک جملے میں بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ”یہ وہ حکومت ہے جو بیوٹی پارلر پر تو ٹیکس لگا رہی ہے لیکن وکیلوں پر ٹیکس لگانے کی ہمت نہیں رکھتی“، یہ ہے اس حکومت کی اوقات۔ بیوٹی پارلر غریب بچیاں چلاتی ہیں جبکہ ادھر ڈانگ ہے، وکیل ججوں پر بھی تشدد کرتے ہیں۔

جیونیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حسن نثار نے کہا کہ امن عزت نفس کی قیمت پر نہیں چاہئے ہوتا۔ بہتر ہوتا کہ عمران خان اس حد تک نہ جاتے۔ شاہ محمود قریشی کا خط کافی تھا ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو خاموشی سے کرنے والے کام کرنے چاہیں۔ اقتصادی صورتحال کو بہتر کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔ اس وقت غیر یقینی بہت زیادہ ہے۔ صورت حال بگڑتی جا رہی ہے۔ ہر شعبہ زندگی کے لوگ دیکھ رہے ہیں کہ دیکھیں کہ احتساب کا ہوتا کی اہے؟

 


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).