شاہد خاقان عباسی کے خلاف انکوائری کو انویسٹی گیشن میں تبدیل کرنے کا فیصلہ


قومی احتساب بیورو (نیب) نے شاہد خاقان عباسی کے خلاف انکوائری کو انویسٹی گیشن میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نیب نے ایل این جی اسکینڈل کی انکوائری کو باقاعدہ تحقیقات میں بدلنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نیب ذرائع کے مطابق شواہد مل گئے ہیں، مزید تحقیقات کرنی ہیں۔

نیب کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں انکوائری کی انویسٹی گیشن میں منتقلی کا فیصلہ کیا جائے گا۔ نیب نے ایل این جی اسکینڈل کی انکوائری کو باقاعدہ تحقیقات میں تبدیل کرنے کے لئے نیب ہیڈکوارٹرز کو لکھ دیا ہے۔ نیب کی جانب سے کہا گیا ہے کہ شواہد مل گئے ہیں اور مزید تحقیقات کرنی ہیں۔

ذرائع کے مطابق انکوائری سے انویسٹی گیشن میں منتقلی سے نیب کو ملزمان کی گرفتاری کے اختیارات مل جائیں گے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).