دو دوستوں کو سیٹ بیلٹ سے بیگ بنانے پر عالمی انعام ملے ہیں


بیگ

دو دوستوں کو پرانی سیٹ بیلٹ سے بیگ یعنی تھیلے یا جھولے بنانے کے لیے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ اس کی فروخت سے وہ بے گھر افراد کو کھانا بھی فراہم کراتے ہیں۔

29 سالہ شارلٹ بنگھم ویلس اور ان کی ہم عمر ماریا کوسٹا نے سودے سلف کے لیے ’لیکا‘ نامی تھیلا تیار کیا ہے۔ دونوں پہلی بار انگلینڈ کی کاؤنٹی سفک کے سڈبری اپر سکول میں ملی تھیں۔

نیویارک میں منعقدہ انڈیپینڈنٹ ہینڈ بیگ ڈیزائنر ایوارڈز کے سنہ 2019 کے بہترین گرین بیگ زمرے میں انھیں انعام سے نوازا گيا ہے۔

انھوں نے یہ تھیلا 10 میٹر پھر سے چمکائے ہوئے سیٹ بیلٹ آٹھ پلاسٹک کی بوتلوں اور پرانے کپڑے کے ٹکڑوں سے تیار کیا۔

یہ بھی پڑھیے

پلاسٹک یا کاغذی تھیلا، کون سا تھیلا زیادہ ماحول دوست ہے؟

کچرے سے چاندی گھر

بیلوز کی ڈائریکٹر ڈیزائنر مز بنگھم ویلس نے جو کہ اپسِچ ہسپتال میں جز وقتی طور پر ‌فیزیوتھراپسٹ کے طور پر بھی کام کر تی ہیں کہا کہ ‘ہمارا انعام یافتہ بیگ اس بات کی علامت ہے کہ کس طرح بیکار چیزوں کی تجدید کاری کرکے ان سے نیا سامان بنایا جا سکتا ہے۔’

دونوں دوست

یہ سامان برازیل میں بنائے جاتے ہیں جہاں اب کوسٹا رہتی ہیں

انھوں نے اپنی دوست ماریا کوسٹا کے ساتھ مل کر کراؤڈ سورسنگ یعنی لوگوں کے تعاون سے ‘فرام بیلو’ کو سنہ 2018 میں قائم کیا۔

انھوں نے ان کے لوازمات برازیل میں بنائیں جہاں اب کوسٹا رہتی ہیں۔

بنگھم ویلس نے کہا: ‘ہم لوگ سکول کے زمانے کے دوست ہیں اور ہم غربت و افلاس سے دو چار علاقوں میں کام کرتے ہیں تاکہ غریب لوگوں کو غریبی سے نکالنے کا کوئی طریقہ دھونڈیں۔’

اس کمپنی کا کچھ فیصد بیلو ہوریزونٹے میں قائم ایک مخیر ادارے کو جاتا ہے جو کہ ‘فرام بیلو’ کے مطابق روزانہ ڈھائی سو افراد کو کھانا کھلاتا ہے۔

بنگھم ویلس نے کہا: ‘اسی شہر میں ہمارے کاریگر آباد ہیں جو ہماری چیزیں تیار کرتے ہیں۔’

بے گھر

اس کے منافعے سے بے گھر لوگوں کو روزانہ کھانا کھلایا جاتا ہے

ان کے کاریگروں میں 82 فیصد تک خواتین ہیں جنھیں گزارے سے زیادہ تنخواہ دی جاتی ہے۔

بنگھم ویلس نے کہا: ‘ہم اس برادری کو فیشن کے ساتھ مستحکم کرنا چاہتے ہیں اور ان کا فائدہ نہیں اٹھاتے ہیں۔

‘رحم دلی صرف انسانوں تک ہی محدود نہیں ہے اس کی زیادہ تر توجہ ماحولیات پر بھی مرکوز ہے۔’

فرام بیلو کا کہنا ہے کہ اس نے اب تک ایک میل تک کے سیٹ بیلٹ کا استعمال کیا ہے جس میں 234 کلو کپڑے اور تقریباً تین ہزار پلاسٹک کے بوتلوں کا استعمال ہوا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32292 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp