ورلڈ کپ 2019: نیوزی لینڈ کے 292 رنز ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ جاری


کرکٹ

برطانیہ میں جاری آئی سی سی کرکٹ کے عالمی کپ مقابلوں کا 29 واں میچ مانچسٹر میں ویسٹ انڈیز اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جا رہا ہے۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم اس وقت بیٹنگ کر رہی ہے اور نیوزی لینڈ کی جانب سے دیے گئے 292 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ہے۔

اب سے کچھ دیر پہلے تک اس نے 16 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 92 رنز بنائے تھے۔

تفصیلی سکور کارڈ کے لیے کلک کریں

یہ بھی پڑھیے

کرکٹ ورلڈ کپ: بارشوں کا کیا کریں؟

کرکٹ ورلڈ کپ مقابلوں کے دس یاد گار میچ

200 ممالک میں شائقین کرکٹ ورلڈ کپ دیکھیں گے

کرکٹ

اس سے پہلے ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔

نیوزی لینڈ نے مقررہ پچاس اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 291 رنز بنائے۔

ویلیمسن نے 154 گیندوں پر 148 رنز بنائے، یہ ان کی اس ورلڈ کپ میں دوسری سنچری تھی۔ ان کے علاوہ ٹیلر نے قابل ذکر سکور کیا۔ انھوں نے 95 گیندوں پر 69 رنز بنائے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32493 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp