انٹرنیٹ سروس میں تعطل: کیا آپ بھی متاثر ہوئے ہیں؟


فائل فوٹو

پیر کو پاکستان میں انٹرنیٹ سروسز متاثر ہوئی (فائل فوٹو)

پیر کی شام پاکستان میں انٹرنیٹ استعمال کرنے والے صارفین کو اس وقت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جب تقریباً چھ بجے کے قریب انٹرنیٹ کا مواصلاتی نظام نے کام کرنا چھوڑ دیا یا نہایت آہستہ ہو گیا۔

لیکن اتفاق کچھ ایسا ہوا کہ عین اسی وقت پاکستان کے علاوہ دنیا بھر میں انٹرنیٹ سروسز تعطل کا شکار ہوگئی جس سے متاثر ہونے والوں میں فیس بک، گوگل، ایمیزون، کلاؤڈ فلیئر اور کئی بڑے نام شامل تھے۔

اس کی وجہ بنی تھی امریکہ میں انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والی کمپنی ویرائیزون کی ایک غلطی۔ اس کمپنی کے نیٹ ورک نے انٹرنیٹ میں ڈیٹا کی ترسیل کے ‘روٹ’ کو غلطی سے تبدیل کر دیا جس کی وجہ سے مطلوبہ ڈیٹا اپنے ہدف تک پہنچنے سے قاصر رہا۔

سروسز میں یہ تعطل تقریباً دو گھنٹے تک جاری رہا۔

اسی حوالے سے مزید پڑھیے

انٹرنیٹ ایک دن کے لیے کٹ جائِے تو؟

کیا پاکستانی صارف ہیکرز کا آسان ہدف ہیں؟

دوسری جانب پاکستان کے حوالے سے انٹرنیٹ سروس میں تعطلی کی نگرانے کرنے والے عالمی ادارے ‘انٹرنیٹ آؤٹیج ڈیٹیکشن اینڈ انالسس’ نے اپنے جائزے میں بتایا کہ پاکستان کے ‘پاک نیٹ’ یعنی پی ٹی سی ایل سروس میں خرابی شام چھ بجے شروع ہوئی اور اگلے یہ نیٹورک ایک گھنٹے تک شدید متاثر رہا۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق ‘انٹرنیٹ کیبل میں مختلف مقامات پر کٹ لگ جانے کی وجہ سے ملک بھر میں سروس کی فراہمی متاثر ہوئی ہے’لیکن انھوں نے اس بارے میں کوئی تفصیل جاری نہیں کی کہ کٹ کہا لگا اور کیسے لگا۔

انٹرنیٹ

امریکہ میں انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والے ادارے ویرائیزون کی غلطی کی وجہ سے بڑے پیمانے پر انٹرنیٹ کی سروسز متاثر ہوئی تھیں

اس کے علاوہ یہ بھی واضح نہیں کہ آیا عالمی انٹرنیٹ میں آنے والے تعطل سے پاکستانی انٹرنیٹ سروس متاثر ہوئی تھی یا نہیں اور ان دونوں خرابیوں کا آپس میں کوئی تعلق تھا یا نہیں۔

پی ٹی سی ایل کی ترجمان نے اسی بیان میں کہا کہ کمپنی نے ایک اعلی سطحی کمیٹی قائم کر دی ہے جو اس تعطل کی وجوہات کا تعین کرے گی اور جلد سے جلد اس خرابی کو درست کرنے کی کوشش کرے گی۔

پی ٹی سی ایل کی جانب سے بعد میں اعلان جاری کیا گیا کہ سروس دوبارہ ٹھیک کر دی گئی ہے لیکن اس کے باوجود رات گئے تک سوشل میڈیا پر کئی صارفین نے پھر بھی شکایت کی کہ ان کی سروس پوری طرح ٹھیک نہیں ہوئی ہے۔

انرٹنیت

متاثر ہونے والوں میں فیس بک، گوگل، ایمیزون، کلاؤڈ فلیئر اور کئی بڑے نام شامل تھے

صحافی اور انسانی حقوق کی کارکن ماروی سرمد نے رات میں ٹویٹ کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ اتنا طویل تعطل کیوں ہے۔

https://twitter.com/marvisirmed/status/1143208313649340417

ایک اور صارف محمد عبداللہ نے شکایت کرتے ہوئے پی ٹی سی ایل کو مشورہ دیا کہ انٹرنیٹ کے لیے کوئی متبادل سروس ہی رکھ لیں۔

https://twitter.com/whitelion329/status/1143148306941374464

کیونکہ عین اسی موقع پر امریکہ اور یورپ میں انٹرنیٹ سروسز متاثر ہوئی تھیں، تو پاکستانی صارفین بھی اسی تَذبذُب میں گم تھح کہ یہ معاملہ صرف پاکستان کا ہے یہ دنیا بھر کا۔

ایک صارف عمر نے لکھا کہ دنیا بھر میں انٹرنیٹ بند ہے، یہ اچھا موقع ہے کتاب پڑھنے کا، چہل قدمی کرنے کا۔۔۔

https://twitter.com/thesleepybhatti/status/1143145667449278466

ایک امریکی صارف نے انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ صرف آپ نہیں، تقریباً آدھا انٹرنیٹ بشمول گوگل، فیس بک ہے جو کہ اس وقت بند ہے۔

https://twitter.com/Mochro_/status/1143143231183626240

اور انٹرنیٹ میں ہونے والی اس خرابی پر ایک اور صارف نے دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ انٹرنیٹ میں خرابی آنے کی نشاندہی کرنے والی ویب سائٹ اگر نہ کھلے تو یہ کافی گھمبیر معاملہ ہے۔۔۔

https://twitter.com/Woo_Debunker/status/1143134233214558209

لیکن ’وائلڈ چارجر‘ نامی صارف نے اپنے خدشے کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’انٹرنیٹ سروس کا بند ہوجانا یہ ظاہر کرتا ہے کہ یہ نظام کس قدر کمزور ہے۔ اگر کوئی ایک چیز متاثر ہو جائے اور صرف دس فیصد انٹرنیٹ کی ٹریفک میں خلل ہو، تو اس سے پوری دنیا پر بہت تباہ کن اثر ہوگا۔‘

https://twitter.com/wildchargergame/status/1143263365675905025

Facebook Comments HS

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 33851 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp