حسن نثار نے شہباز شریف کو مرغی اور عثمان بزدار کو بطخ قراردے دیا


صحافی حسن نثار نے کہا ہے کہ شہباز شریف مرغی کی طرح ہیں جو انڈہ دے کر شور بہت کرتی ہے لیکن وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بطخ کی طرح ہیں جو انڈہ دے کر خاموش رہتی ہے حالانکہ بطخ کا انڈہ مرغی کے انڈے سے بہتر ہوتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حسن نثار نے کہا کہ ہماری سیاست میں بہت کم لوگ میاں اظہرجیسے نجیب الطرفین ہیں۔ نواز شریف نے میاں اظہر کا کیریئر تباہ کیا لیکن اس وقت نواز شریف کے بیٹے مفرور ہیں اور خود وہ جیل میں ہے جبکہ بیٹی ضمانت پر ہے۔ دوسری طرف میاں اظہر کا بیٹا حماد اظہر حکومت میں ہے۔ باہر لوگ اس کی تعریف کر رہے ہیں اور اندر عمران خان اس کی تعریف کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی جانب سے مذہب کو منفی طور پر استعمال کرنے کی کوشش کی بلاول نے مخالفت کی جس پر مجھے اب بلاول بڑا قدآور لگنے لگا ہے۔ مذہب کے منفی استعمال کا مسلمانوں کو ماضی میں بھی بڑا نقصان پہنچا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہجوم قوم نہیں بنتا، خطابوں اور خواہشوں سے قوم نہیں بنتی، دنیا میں وہ لوگ انگلیوں پر گنے جا سکتے ہیں جنہوں نے ہجوم کو قوموں میں تبدیل کیا، ایسے شخص میں بصیرت، سچائی اور ہمت ہونی چاہئے۔ یہ بہت بڑا کام ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).