برطانیہ: اب اچھی تنخواہ حاصل کرنے کے لیے دو ڈگریاں ہونا ضروری ہے


سیمینار

آمدن کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق برطانیہ کے نوجوان گریجویٹس کو آمدن میں نمایاں اضافے کے لیے ایک پوسٹ گریجویٹ ڈگری کی ضرورت ہے۔

گریجویٹ آمدن کے اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ 30 سال تک کی عمر کے پوسٹ گریجویٹس عام طور پر نو ہزار پاؤنڈ زیادہ کماتے ہیں اور یہ اس رقم سے 40 فیصد زیادہ ہے جو انڈر گریجویٹس کماتے ہیں۔

انڈرگریجویٹس اور نان گریجویٹس کی آمدن کے درمیان 4500 پاؤنڈ سے دگنا فرق ہے، جو تقریباً 21 فیصد بنتی ہے۔

یونیورسٹیوں کے وزیر کریس سکڈمور نے تنخواہوں میں ’گریجویٹ پریمیئم‘ کا خیر مقدم کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستانی نوجوان کے لیے نوکری ہی سب کچھ کیوں؟

دنیا میں سب سے مہنگی تعلیم کہاں؟

متنازع نظام تعلیم جو سنگاپور کو بلندیوں پر لے گیا

برطانیہ کے محکمۂ تعلیم کی طرف سے شائع کیے گئے سنہ 2018 کے گریجویٹ آمدن کے اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ 21 اور 30 برس کی عمر کے درمیان والے گریجویٹس کو عام طور پر ملنے والی تنخواہ 25500 پاؤنڈ ہے، جو نان گریجویٹس کے لیے 21000 پاؤنڈ ہے۔

طالب علم

تنخواہوں میں جمود

پہلے سے زیادہ انڈر گریجویٹ ڈگریاں حاصل کرنے والے طالبعلموں کی وجہ سے آمدن میں سب سے زیادہ اضافہ اب ان لوگوں کے لیے ہے جو مزید آگے پڑھائی جاری رکھتے ہیں۔

پوسٹ گریجویٹ عام طور پر 30000 پاؤنڈ تک کما رہے ہیں۔

یہ فرق 16 اور 64 برس کے درمیان کام کرنے والی تمام آبادی پر لاگو ہوتا ہے، جس میں پوسٹ گریجویٹس 40000 پاؤنڈ، گریجویٹس 34000 پاؤنڈ اور انڈر گریجویٹس 24000 پاؤنڈ تک کما رہے ہیں۔

حکومت نے اس بات کا جائزہ لینے کا حکم دیا ہے کہ آیا برطانیہ میں فی سال 9250 پاؤنڈ کی انڈر گریجویٹ فیس، پیسے کی قدر کی نمائندگی کرتی ہے یا نہیں۔

سنہ 2008 میں گریجویٹس اور نان گریجویٹس کے درمیان تنخواہوں میں سالانہ 6000 پاؤنڈ سے 4500 پاؤنڈ کا فرق اور 2018 میں ’اعلیٰ مہارت‘ کے حامل افراد کو ملنے والی ملازمتوں میں نوجوان گریجویٹس کا تناسب کم ہے۔

یہ تازہ ترین سرکاری اعداد و شمار نوجوان گریجویٹس کے لیے ایک محدود فائدہ ظاہر کرتے ہیں۔

آمدن کے اعداد و شمار یہ ظاہر کرتے ہیں کہ تمام سطحوں پر تعلیم کو ایک دہائی سے جمود اور حقیقی معنوں میں کمی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

سنہ 2008 میں ایک عام گریجویٹ 24000 پاؤنڈ کما رہا تھا اوراگر یہ رقم صرف افراطِ زر کے ساتھ مطابقت رکھتی تو سنہ 2018 تک یہ بڑھ کر 31500 پاؤنڈ ہو جاتی۔

لیکن سنہ 2018 میں ایک عام گریجویٹ کو ملنے والی تنخواہ صرف 25500 پاؤنڈ تھی جو آمدن میں ایک نمایاں کمی کو ظاہر کرتی ہے۔

صنف، قومیت اور علاقائی ملازمت کی مارکیٹس کی بنا پر، نوجوان گریجویٹس کے لیے نیچے دیے گئے برطانیہ کے قومی اعداد و شمار میں بہت واضح فرق ہے۔

  • 30 سال تک کی عمر کی خواتین گریجویٹس اوسطاً 24500 پاؤنڈ جب کہ مرد گریجویٹس 28000 پاؤنڈ تک کما لیتے ہیں۔
  • سفید فام نوجوان گریجویٹس اوسطاً 26000 پاؤنڈ جبکہ سیاہ فام اوسطاً 22000 پاؤنڈ کما لیتے ہیں۔
  • فرسٹ کلاس ڈگری کے ساتھ گریجویٹس 27000 پاؤنڈ جبکہ ایسے افراد جن کی ڈگری اس سے کم درجے کی ہو، 24000 پاؤنڈ تک کما لیتے ہیں۔
  • لندن میں نوجوان گریجویٹس اوسطاً 30000 جبکہ شمال مشرقی برطانیہ میں 21000 پاؤنڈ کما لیتے ہیں۔

سکڈ مور کہتے ہیں ’نسل اور جنس کے فرق کو بہتر بنانے کے لیے یقیناً بہت کام کرنے کی ضرورت ہے۔‘

’ہم نے اعلیٰ تعلیم میں اصلاحات متعارف کرائی ہیں جن میں ہماری توجہ چیزوں کو ایک سطح تک لانے پر مرکوز ہے تاکہ نا صرف قابلیت اور صلاحیت والا ہر شخص یونیورسٹی جا سکے بلکہ وہاں ترقی بھی کر سکے اور اس کے پاس ایک کامیاب کیریئر بنانے کا بہترین موقع ہو۔‘


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32291 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp