دنیا بھر میں فیس بک، واٹس ایپ اور انسٹاگرام کی سروسز متاثر، صارفین پریشان


فیس بک

پاکستان سمیت دنیا بھر میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک، واٹس ایپ اور انسٹاگرام کی سروسز متاثر ہوئی ہیں جس کی وجہ سے صارفین کو کچھ مخصوص فیچرز جیسے کہ تصاویر اور ویڈیوز دیکھنے میں مشکل در پیش آ رہی ہے۔

فیس بک نے اس حوالے سے کہا ہے کہ وہ صارفین کو پیش آنے والے مسائل سے آگاہ ہے اور ’ان کو جلد از جلد دور کرنے کے لیے کام کیا جارہا ہے۔‘

فیس بک کی مرکزی سروس، اس کی پیغام رسانی کی دو ایپ اور تصاویر شیئر کرنے کی سائٹ انسٹاگرام کے دنیا بھر میں اربوں صارفین ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

دنیا بھر میں فیس بک، انسٹاگرام کی ’بدترین بندش‘

وٹس ایپ، انسٹاگرام اور میسنجر کا انضمام جلد ہی

پیر کی شام انٹرنیٹ کو آخر ہو کیا گیا تھا۔۔۔

https://twitter.com/facebook/status/1146453213777936386

اس کے مدمقابل پلیٹ فارم ٹوئٹر کو بھی کچھ ایسے ہی مسائل کا سامنا ہے جہاں کچھ صارفین کو میسیجز بھیجنے اور نوٹیفیکیشن موصول کرنے میں مشکلات درپیش آ رہی ہیں۔

کمپنی نے اس خلل کے لیے معذرت کرتے ہوئے ٹویٹ کی ہے ’ہمیں فی الحال ڈی ایم (ڈائریکٹ میسیجز) پہنچانے اور نوٹیفیکشنز میں مسائل کا سامنا ہے۔‘

’ہم اس پر کام کر رہے ہیں اور کسی بھی اپ ڈیٹ کی صورت میں ہم آپ کو جلد آگاہ کریں گے۔‘

واٹس ایپ صارفین بھی مختلف مقامات پر تصاویر، ویڈیوز اور وائس پیغامات بھیجنے سے قاصر ہیں، تاہم ٹیکسٹ پیغامات بھیجے جا رہے ہیں۔

فیس بک کی میسجنر ایپ جس کو الگ سے انسٹال کیا جاتا ہے وہ بھی اس بندش سے متاثر ہوئی ہے۔

اس سے قبل مارچ میں بھی فیس بک اور انسٹا گرام کی خدمات متاثر ہوئیں تھی جبکہ اپریل میں ان دونوں کے ساتھ واٹس ایپ کی سروس بھی خلل کا شکار ہوئی تھی اور اب ایک سال میں ایسا تیسری بار ہو رہا ہے۔

دنیا بھر میں فیس بک صارفین کی تعداد 2.3 ارب جبکہ انسٹاگرام صارفین کی تعداد ایک ارب ہے۔

ٹوئٹر پر واٹس ایپ، فیس بک ڈاؤن اور انسٹاگرام ڈاؤن کے پیش ٹیگ ٹرینڈ کر رہے ہیں، جس میں زیادہ تر صارفین نے فیس بک کا مذاق اڑایا ہے۔

https://twitter.com/Jefe_says/status/1146513713484222464

https://twitter.com/MpmRohit/status/1146515531379269634


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32292 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp