ویڈیو درست ثابت ہوئی تو مس کنڈکٹ کے مرتکب جج کے خلاف کارروائی ہو گی: شہزاد اکبر


معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ اگر مریم نواز کی جانب سے پیش کی گئی ویڈیو درسست ثابت ہوئی تو جو بھی جج مس کنڈکٹ کا مرتکب ہوا ہے، اس کی سزا جو آئین میں موجود ہے، اس کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”اختلافی نوٹ“میں گفتگو کرتے ہوئے شہزاد اکبر نے کہا کہ ویڈیو کے معاملے میں مریم نواز کا سیاسی مفاد ہے۔ ویڈیو کا مقصد بیانیے کو سیاسی سطح پر تقویت دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ احتساب عدالت نے فیصلہ شواہد کی بنیاد پر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس کیس میں مزید کچھ چیزیں بھی دیکھی جا سکتی ہیں کہ جو پیسہ آیا، اس کی ترسیل کیسے ہوئی؟

انہوں نے کہا کہ اگر ویڈیو درست ثابت ہوئی تو جو بھی جج مس کنڈکٹ کا مرتکب ہوا ہے، اس کی سزا جو آئین میں موجود ہے، اس کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Facebook Comments HS