منڈی بہاؤ الدین میں مسلم لیگ (ن) کا جلسہ روکنے کے لئے منفی ہتھکنڈے آزمائے جا رہے ہیں: خرم مشتاق


منڈی بہاؤ الدین سے مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری اطلاعات خرم مشتاق نے کہا ہے کہ حکومت کل منڈی بہاؤ الدین میں مسلم لیگ کا جلسہ روکنے کے لئے منفی ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے۔ اب تک مسلم لیگ کے بیس سے زیادہ کارکن گرفتار کئے جا چکے ہیں۔ مسلم لیگ کے حامیوں کے گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ضلع میں یونین کونسلز کے سابق چیئرمینوں پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔

خرم مشتاق کے مطابق قائد اعظم گراؤنڈ اور اسٹیڈیم میں واٹر ٹینکر لگا کر پانی چھوڑ دیا گیا ہے۔ خرم مشتاق مشتاق کا کہنا ہے کہ مبینہ طور پر ضلعی حکام بالخصوص ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او پر حزب اختلاف کا جلسہ ناکام بنانے کے لئے سخت دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے ضلعی سیکرٹری اطلاعات نے کہا کہ اس کے باوجود کل منڈی بہاؤ الدین کے عوام اپنی رہنما مریم نواز کا بھرپور استقبال کریں گے اور مسلم لیگ کا جلسہ تاریخی ثابت ہو گا


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).