شاہد خاقان عباسی نے احتساب عدالت سے کیا دلچسپ درخواست کی؟

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

احتساب عدالت نے ایل این جی کیس میں شاہد خاقان عباسی کو 13 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیب نے شاہد خاقان عباسی کو ایل این جی کیس میں احتساب عدالت میں پیش کیا۔ کارروائی کے بعد عدالت نے شاہد خاقان عباسی کا 13 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا ۔ دوران سماعت عدالت نے شاہد خاقان عباسی سے استفسار کیا کہ آپ کیا کہنا چاہتے ہیں؟ جس پر سابق وزیراعظم نے جواب دیا کہ مجھے 13 روز کی بجائے 90 روز کے لئے جسمانی ریمانڈ پر بھیجیں تاکہ میں نیب کو کیس سمجھا دوں۔

شاہد خاقان عباسی نے عدالت سے گھر سے پرہیزی کھانا لانے کی اجازت کی درخواست کی جس پر جج نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ نیب والے آپ کو پرہیزی کھانا ہی بنا دیں گے۔

Comments - User is solely responsible for his/her words

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •