55 سالہ نو منتخب برطانوی وزیراعظم 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ میں 31 سالہ گرل فرینڈ کو ساتھ رکھیں گے


حال میں منتخب ہونے والے برطانیہ کے وزیر اعظم 55 سالہ بورس جانسن کے حوالے سے تازہ خبر یہ ہے کہ ممکنہ طور پر وہ ڈاؤننگ 10 میں اپنی سرکاری رہائش گاہ میں اپنی گرل فرینڈ کیری سائمنڈز کو ساتھ رکھیں گے۔ برطانوی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہو گا کہ وزیر اعظم بغیر شادی کے کسی پارٹنر کے ساتھ اس تاریخی عمارت میں قیام پذیر ہوں گے۔

میڈیا میں بورس جانسن کی جانب سے بطور وزیراعظم کی جانے والی 24 جولائی کی پہلی تقریر میں ان کی گرل فرینڈ کے حاضر ہونے کےبعد اطلاعات ہیں کہ ان کی گرل فرینڈ ان کے سرکاری رہائش گاہ میں ٹھہریں گی۔ باوثوق خبروں  کے مطابق 31 سالہ کیری سائمنڈ برطانوی وزیر اعظم کی سرکاری رہائش گاہ ڈاؤننگ 10 اسٹریٹ میں بورس جانسن کے ساتھ رہیں گی۔ کیری سائمنڈز کو بورس جانسن کی پہلی تقریر میں انتہائی خوشگوار موڈ میں دیکھا گیا۔  کیری سائمنڈز  کم عمری سے سیاسی طور پر سرگرم رہی ہیں۔ وہ 29 برس کی عمر میں کنزرویٹو پارٹی کی ڈائریکٹر  اطلاعات تھیں۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم بورس جانسن نے پہہلی شادی 1987 میں کی تھی جو 1993 میں ختم ہو گئی۔ بورس جانس نے موجودہ اہلیہ کے ساتھ 1993 میں شادی کی تھی اور ان کے اس شادی سے چار بچے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق یہ شادی اب طلاق کے مرحلے سے گزر رہی ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).