دپیکا، ملائکہ سمیت کئی بالی ووڈ اسٹارز کی ’نشے میں دھت‘ ویڈیو پر گرما گرم بحث

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

رنبیر دپیکا
کرن جوہر سمیت ویڈیو میں نظر آنے والے کسی بھی سٹار نے ابھی تک اس معاملے پر کوئی بیان جاری نہیں کیا

حال ہی میں بالی ووڈ کے ڈائریکٹر اور پروڈیوسر کرن جوہر کے گھر میں منعقد کی گئی ایک پارٹی کی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے جس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ اس میں کئی بالی ووڈ اسٹارز کو مبینہ طور پر نشے کی حالت میں دیکھا جا سکتا ہے۔

اس ویڈیو میں دپیکا پدوکون، رنبیر کپور، ارجن کپور، ملائکہ اروڑہ اور شاہد کپور سمیت انڈین فلم انڈسٹری کے کئی چہروں کو دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ ویڈیو کرن جوہر نے اپنے ذاتی انسٹاگرام اکاؤنٹ سے شیئر کی جس کو بعد میں انڈیا کے رکن اسمبلی مجندر سرسا نے ٹوئٹر پر شیئر کیا۔

انھوں نے اس کے ساتھ لکھا: ’ افسانہ بمقابلہ حقیقت۔ دیکھیں کس طرح بالی ووڈ کے بڑے نام اپنی نشے کی حالت کو فخر کے ساتھ دکھا رہے ہیں۔ میں منشیات کے خلاف اپنی آواز بلند کرتا ہوں اور اگر آپ مجھ سے متفق ہیں تو میری ٹویٹ کو ری ٹویٹ کریں۔‘

منجندر سرسا کی جانب سے یہ ویڈیو شیئر کرنے پر کانگرس رہنما ملند دیوڑا بالی ووڈ اسٹارز کا دفاع کرنے میدان میں آگئے۔

انھوں نے ٹوئٹر پر لکھا: ’میری بیوی بھی اس پارٹی میں موجود تھی ، وہاں کسی نے منشیات کا استعمال نہیں کیا اس لیے جھوٹ پھیلانے اور ان لوگوں کو بدنام کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے جنھیں آپ نہیں جانتے۔‘

انھوں نے اپنی ٹوئیٹ میں منجندر سرسا سے معافی مانگنے کا مطالبہ بھی کیا کیا۔ تاہم منجندر سرسا نے اہنی ایک اور ٹویٹ میں معافی مانگنے سے صاف انکار کر دیا۔

اس ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے غصے کا اظہار کیا گیا ہے۔

پریانکا مشرا نے لکھا ’یہ نوجوان طبقے کے لیے مثال ہیں اور پھر ہم پوچھتے ہیں کہ لوگ قدامت پسند اور بے کار کیوں بن رہے ہیں۔‘

دیپیکا یادیو نامی صارف نے لکھا کہ بالی ووڈ اداکار منشیات استعمال کر رہے تھے یا نہیں اس بارے میں ثبوت سامنے آنے چائیے۔۔۔ ہمیں اپنے معاشرے کو بچانا ہوگا۔

انکور مترجا نے بالی ووڈ اسٹارز پر آیا سارا غصہ ملند دیوڑا پر نکال دیا اور مطالبہ کیا کہ کانگریس انھیں اپنی جماعت سے نکال باہر کرے۔

ایک اور صارف نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ’دیپیکا کیسے منشیات کا استعمال کر سکتی ہیں جبکہ وہ فلم کے سین تک کے لیے سگریٹ نہیں پیتی ہیں۔‘

ایک صارف نے تو کرن جوہر پر منشیات کی اسمگلنگ کا الزام بھی لگا دیا۔

Comments - User is solely responsible for his/her words

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 11068 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp