اے پی سی کا اجلاس بلا کر امیر ترین کی چمک کا شکار ہونے والے 14 سینیٹرز کو بے نقاب کریں گے: شہباز شریف

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ آج امیر ترین کا جادو چل گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج جمہوریت کو نقصان ہوا اور ضمیر فروشی ہوئی۔

اسلام آباد میں اپوزیشن رہنماﺅں کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ آج پھر پچھلے سال کے دھاندلی زدہ الیکشن کی تاریخ دہرائی گئی ہے۔ یہ 14 ووٹ امیر ترین جیسے لوگوں کی چمک کی نذر ہو گئے۔ تمام سیاسی جماعتوں نے مشاورت سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ تمام سیاسی پارٹیاں خود ایک ٹائم فریم کے تحت ضمیر بیچ کر جمہوریت اور نظام کو کمزور کرنے والوں کی نشاندہی کریں گی۔ قوم کو بتایا جائے گا کہ وہ 14 لوگ کون تھے جنہوں نے ضمیر فروشی کر کے جمہوریت کو نقصان پہنچایا ہے ۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اگلے ہفتے ہم ایک اے پی سی کال کریں گے اور قوم کے سامنے ایک پورا لائحہ عمل لیکر آئیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ تیسر ی بات یہ طے ہوئی ہے کہ جب بھی سینیٹ کا اجلاس ہو گا، اس میں اپوزیشن پارٹیاں تحریک عدم اعتماد کے دوران ہونے والی ہارس ٹریڈنگ کو بے نقاب کریں گی۔

واضح رہے چیئر مین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے حق میں 50 ووٹ پڑے جبکہ تحریک کی کامیابی کے لیے 53 ووٹ درکار تھے اور اپوزیشن کے توقعات کے بر عکس اپوزیشن کے 14 سینیٹرز کے ووٹ تحریک عدم اعتماد کے حق میں نہ پڑ سکے ۔

Comments - User is solely responsible for his/her words

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •