تحریک عدم اعتماد دوبارہ لانی چاہئے: مریم نواز

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی ناکامی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈرا دھمکا کر چند ووٹ توڑنے کا کھیل قابل فخر نہیں، شرمناک فعل ہے جو ہر بار کامیاب نہیں ہو سکتا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں مریم نواز کا کہنا ہے کہ جمہوری قوتوں کو ڈرے بغیر اپنا حق چھیننا چاہئے۔ سلیکٹڈ کب تک خیر منائیں گے؟ جعل سازی کو ایک دن مٹنا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد دوبارہ لانی چاہئے۔

Comments - User is solely responsible for his/her words

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •