تحریک عدم اعتماد ناکام ہونے پر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے سینیٹ سے استعفیٰ کا اعلان کر دیا


واضح اکثریت کے باوجود چیئرمین سینیٹ کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد ناکام ہونے پر پیپلز پارٹی کے سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔

صادق سنجرانی کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد ناکام ہونے پر مصطفیٰ نواز کھوکھر اتنے دلبرداشتہ ہوئے کہ انہوں نے استعفیٰ دینے کا ہی اعلان کردیا۔ صحافیوں سے گفتگو میں پیپلز پارٹی کے سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد پر اپوزیشن کو شکست ہر ممبر کیلئے شرمندگی کا باعث ہے، اپوزیشن کے چند ارکان نے غلط کام کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کے بعد ایوان میں بیٹھنا مناسب نہیں سمجھتے اس لیے وہ اپنا استعفیٰ چیئرمین پیپلز پارٹی کو پہنچا دیں گے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).