وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر سات رکنی کمیٹی بنا دی


وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی تشویشناک صورتحال پر سات رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

حکومتی اعلامیے کے مطابق وزیراعظم کی قائم کردہ کمیٹی میں وزیر خارجہ، اٹارنی جنرل آف پاکستان، سیکریٹری خارجہ، ڈی جی آئی ایس آئی، ڈی جی ملٹری آپریشنز، ڈی جی آئی ایس پی آر اور وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی احمر بلال صوفی شامل ہیں۔

اعلامیے کے مطابق کمیٹی کی تشکیل کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ کمیٹی مقبوضہ کشمیر کی تشویشناک صورتحال کے پیش نظر مجوزہ ردعمل ترتیب دے گی۔

کمیٹی معاملے کے سیاسی، سفارتی اور قانونی پہلوؤں کا جائزہ لینے اور تجاویز مرتب کرنے جیسے امور پر بھی کام کرے گی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).